تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب کالعدم

by ویب ڈیسک
جون 30, 2022
حمزہ شہباز کا نوٹی فکشن جاری، عثمان بزدارکی چھٹی
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف، قاف لیگ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو چیلنج کیا گیا تھا۔ جس پرلاہور ہائی کورٹ نے ان درخواستوں کو منظور کرلیا۔ جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔  لارجر بینچ میں جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس شاہد جمیل خان بھی شامل ہیں۔ یہ فیصلہ 4 ایک کی اکثریت سے سنایا گیا ۔ ایک جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 5 درخواست دائر کی تھیں۔

بشکریہ ٹوئٹر

اس نئے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کالعدم ہوگیا ہے اورقاف لیگ اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے  کہ اب ایک بار پھر نئے سرے سے پنجاب کے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا ۔ جبکہ عدالتی فیصلے میں واضح طور پر لکھا ہے کہ نئے الیکشن کا حکم نہیں دیا جاسکتا ۔دوبارہ الیکشن کا حکم سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہوگا۔ اگر کسی کو مطلوبہ اکثریت نہیں ملتی تو شق 130 چار کے تحت سکینڈ پول ہوگا۔ دو بارہ رائے شماری میں جس کی اکثریت ہوگی وہ جیت جائے گا۔ عدالت پریزائیڈنگ افسر کا کردار ادا نہیں کرسکتی۔اسی طرح عدالت پریزائیڈنگ افسرکے نوٹی فکشن کو کالعدم کرنے کا بھی نہیں کہہ سکتی ۔یاد رہے کہ حمزہ شہباز کو 371کے ایوان میں سے 197 ووٹ ملے تھے، اسی طرح پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد ایوان میں ارکان کی تعداد 346 ہوگئی۔ نون لیگ کو اس وقت 166 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے 7، 3 آزاد اور ایک راہ حق پارٹی کا ووٹ بھی ن لیگ کے پاس ہے۔ اس طرح حکومتی اتحاد کے ووٹوں کی تعداد 177 بنتی ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے 25 ارکان کے  ڈی سیٹ ہونے کے بعد اس کی تعداد 158 ہوچکی ہے۔  ق لیگ کے 10 ارکان ملا کر اپوزیشن کے 168 ارکان بنتے ہیں، اس لیے پی ٹی آئی کو 5 مخصوص نشستیں ملتی بھی ہیں  تو اپوزیشن اتحادکی تعداد173 بنتی ہے۔ اس اعتبار سے موجودہ حکومتی اتحاد کو ابھی بھی 4 ارکان کی واضح برتری حاصل ہے۔

بشکریہ ٹوئٹر

Previous Post

بینک کھاتوں کے لیے آن لائن پورٹل کا اجرا کیا جارہا ہے

Next Post

پیٹرول پھر مہنگا، نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے

Next Post
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پیٹرول پھر مہنگا، نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -