سندھ کی کورونا ٹاسک فورس کی صدارت وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کی ۔ اس موقع پر صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔ صوبے بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ کراچی میں 24 جون سے کورونا کیسز میں اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار 19 فی صد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ جس پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کیسز کی تعداد میں اضافہ تشویش ناک امر ہےاور یہ سلسلہ ایسے ہی برقرار رہا تو سندھ حکومت سخت اقدامات کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔ کراچی میں کورونا کیسز کا سب سے زیادہ ہفتہ وار تناسب ہے جب کہ جیکب آباد میں 3 فیصد، جامشورو 3 فیصد، سکھر 2 فیصد اور ٹھٹھہ میں 2 فیصد کیسز ہیں۔ مراد علی شاہ نے حکم دیا کہ کراچی میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد بڑھائی جائے۔ عوام ایس او پیز پرعمل کریں۔ ویکسینیشن اور بوسٹر لگوائیں۔
Discussion about this post