سفر کے دوران خواتین اور خواجہ سراؤں کے ساتھ ہراسگی کے واقعات اور گزشتہ ماہ زکریا ایکسپریس میں خاتون کے ساتھ ٹرین کے عملے کی مبینہ زیادتی کے واقعے پر وزارت پاکستان ریلوے نے ریل کے سفر کو مزید محفوظ بنانے کے لیے عیدالضحیٰ سے قبل ’سفر سہیلی‘ کے نام سے ایک ایپلی کیشن متعاراف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کی ٹیسٹنگ کر لی گئی ہے۔ وزیراعظم پاکستان سٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ سفر سہیلی ایپ اینڈروائڈ اور آئی او ایس دونوں پر دستیاب ہوگی۔ جو بھی خاتون ٹرین میں اپنی سیٹ بک کروائیں گی انہیں اس ایپ کا لنک دیا جائے گا کہ وہ اپنے فون پر اس ایپ کو سفر سے پہلے ڈاؤن لوڈ کر لیں اور جن کے پاس اسمارٹ فونز نہیں ہوں گے ان کے لیے ایک ایس او ایس بٹن بوگیوں میں لگا دیے جائیں گے۔
Safety of Women is of utmost importance.
Live testing of a SOS button undergoing in trains which will be available for women travelers. Female police inside trains shall respond when SOS activated.
Thanks @KhSaad_Rafique sb.
Available near eid.
Great work @NationalITBoard pic.twitter.com/xufXg0KuEx
— Salman Sufi (@SalmanSufi7) July 3, 2022
انہوں نے اپنی اس ٹویٹ میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور نیشنل آئی ٹی بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ سلمان صوفی کے مطابق اس ایپ کے ذریعے خواتین مسافر براہ راست ریلوے ہیڈ کوارٹر پولیس اور ٹرین میں موجود خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ لنک ہونگی،جس کی مدد سے وہ ایمرجنسی یا خطرے کے وقت ان سے فوری طور پر رابطہ کرسکتی ہیں۔ پاکستان ریلوے کے مطابق اس ایپ میں مختلف فیچرز ہوں گے جس میں آپ ریلوے کے 786 نمبر پر کال کر سکیں گے 911 نیشنل نمبر ہوگا، 1122، 15 اور دیگر سکیورٹی ہیلپ لائنز پر کال کی جاسکتی ہوگی۔ خیال رہے کہ سفر سہیلی ایپ بنانے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا تھا کہ جب گزشتہ ماہ ملتان سے کراچی جاتے ہوئے زکریا ایکسپریس میں ایک خاتون کو ٹرین کے عملے نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، اس جرم میں ٹرین کے تین ملازمین شامل تھے۔
Discussion about this post