کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے، میڈیکل بورڈ کی سربراہ پروفیسر صبا سہیل کی جانب سے سربمہر میڈیکل رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ آفتاب احمد بگھیو کی عدالت میں جمع کرادی گئی ہے جبکہ والد مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر 15 سال کے قریب ہے جو پچھلی میڈیکل رپورٹ کی نفی کرتی ہے جس میں دعا کی عمر 17 سال بتائی تھی۔
وکیل جبران ناصر کا مزید کہنا تھا کہ دعا زہرا کی عمر کا تعین ہونے کے بعد اس کیس میں جنسی جرائم، کم سن بچیوں کی شادی اور اغوا سمیت دیگر جرائم کی تمام دفعات کو لاگو کیا جاسکتا ہے۔
The Medical Board has verified the truth which Parents have been telling since 2.5 months. As per Board #DuaZehra is nearest to 15 yrs of age negating previous medical report which placed Dua at 17. Thus proven that NADRA documents are accurate & Dua in reality is a 14yr child.
— M. Jibran Nasir 🇵🇸 (@MJibranNasir) July 4, 2022
میڈیا رپورٹس کے مطابق دعا زہرا کیس میں والد مہدی کاظمی کی درخواست پر عمر کے تعین کے لیے پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے میڈیکل بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا، جہاں 10 رکنی بورڈ نے دعا زہرا کے تعین کیلئے اس کا جسمانی معائنہ، خون کے ٹیسٹ، دانتوں کے ایکسرے اور ہڈیو کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
Discussion about this post