خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے سعودی عرب میں مہنگائی سے متاثر عوام کے لیے 20 ارب ریال کی منظوری دی ہے۔ جس کی سفارش ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی تھی۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس بڑی رقم کا نصف حصہ سوشل انشورنس اور سیٹزن اکاؤنٹ پروگرام میں استعمال کیا جائے گا۔ وہ سعودی شہری جو مہنگائی کی وجہ سے زندگی کی گاڑی کھینچنے میں پریشانی محسوس کررہے ہیں۔ ان کے لیے مختلف امدادی پروگرام متعارف کرائے جائیں گے۔ 8 ارب ریال رواں سال کے آخر تک سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام کے صارفین کو اضافی مالی مدد کے طور پر ملیں گے۔ اسی طرح مویشیوں کی افزائش کرنے والے چھوٹے سرمایہ کاروں میں 408 ملین ریال بطور اعانت تقسیم کیے جائیں گے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس خصوصی پیکج کے ذریعے شہری اس قابل ہوسکیں گے کہ عالمی سطح پر پھیلتی مہنگائی کا مقابلہ کرسکیں اور ساتھ ہی اپنے معاملات زندگی کو بہتر انداز میں انجام دینے کے قابل ہوجائیں۔
Discussion about this post