بچوں اور بڑوں کے من پسند کارٹون کریکٹر مکی ماؤس اب 2024 میں والٹ ڈزنی کی قید سے آزاد ہونے والا ہے۔ کیونکہ 95 سال مکمل ہونے کے بعد مکی ماؤس کی کاپی رائٹس کی مدت اپنے اختتام کو پہنچے گی۔ جس کے بعد جو چاہے بغیر اجازت کے مکی ماؤس کو استعمال کرسکے گا۔ 1928 میں پہلی مرتبہ مکی ماؤس والٹ ڈزنی کے تحت متعارف کرایا گیا تھا۔ جس کے لیے کاپی رائٹس کی مدت 56 سال تک تھی لیکن پھر 1976 میں اسے مزید 75 برس کے لیے حاصل کرلیا گیا۔ جس کے بعد 1998 میں ڈزنی نے اس کے کاپی رائٹس کی مدت میں 95 سال تک بڑھانے میں کامیابی حاصل کی۔
بہرحال اب 130 سال مکمل ہونے کے بعد ڈزنی کی جانب سے مزید ڈیمانڈ نہیں کی گئی۔ اسی لیے کہا جارہا ہے کہ 2024 میں مکی ماؤس کو بغیر کسی معاوضے یا اجازت کے ہر کوئی استعمال کرنے کے قابل ہوگا۔
Discussion about this post