ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔ جس کے مطابق عیدالاضحیٰ کی نماز کھلی جگہوں پر ادا کی جائے، اجتماعات مسجد کے بجائے کھلے میدانوں میں منعقد کیے جائیں۔ این سی اوسی نے علمائے کرام سینیٹائزر کے استعمال کی تلقین کرنے اور نماز کے خطبہ مختصر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ نئی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ بیمار، عمر رسیدہ افراد اور بچے عید کی نماز میں شرکت نہ کریں، نمازِ عید کے دوران نمازیوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھا جائے، مساجد کے اندر عید کی نماز کے وقت تمام دروازے کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں۔ قربانی کے حوالے سے این سی او سی کا کہنا ہے کہ اجتماعی قربانیوں کے لیے کورونا پروٹوکرلز پر سختی سے عمل کیا جائے اور انفرادی کے بجائے اجتماعی قربانیاں کی جائیں۔ اس کے علاوہ اس بات کی بھی ہدایت کی گئی ہے کہ قربانی کی جگہ رہائشی علاقوں سے دور بنائی جائے۔
Discussion about this post