اینکر پرسن عمران ریاض کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس جسٹس اطہرمن اللہ نے سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہر عدالت کا اپنا دائرہ اختیار ہے، لاہور ہائی کورٹ اس معاملے کو دیکھ سکتی ہے، اٹک میں عمران ریاض خان کی گرفتار ہوئی جو اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔ چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ اگر لاہور ہائی کورٹ کہے کہ اسلام آباد سے گرفتاری ہوئی ہے تو وہ آرڈر اس عدالت کے سامنے لے آئیے گا، ابھی یہ آپ کے مفاد میں ہے کہ لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔ عدالت نے عمران ریاض کے وکیل کو لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
صحافی عمران ریاض کی گرفتاری
خیال رہے کہ رات گئے عمران ریاض خان کی گرفتاری اُس وقت ہوئی جب وہ اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب تھے ،عمران ریاض خان کو اٹک پولیس نے حراست میں لیا۔ وی لاگر کے قریبی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ گرفتاری کے وقت پندرہ ایس ایچ او موجود تھے، وی لاگر اور جرنلسٹ عمران ریاض خان کی گرفتاری پر تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاج اور مظاہروں کا اعلان کیا ہے ادھر عمران ریاض خان کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، تحریک انصاف نے عمران ریاض خان کی گرفتاری کو جابرانہ قرار دیا ہے۔
عمران ریاض خان @ImranRiazKhan اٹک کی مقامی عدالت میں پیش
عدالت نے 2 بجےدوبارہ پیش کرنےکاحکم دے دیا pic.twitter.com/Nb4KKbM5fy— M Azhar Siddique (@AzharSiddique) July 6, 2022
سوشل میڈیا پر میں بھی عمران ریاض ہوں اور وی اسٹینڈ ود عمران ریاض کے ہیش ٹیگ گردش میں ہیں۔ عمران ریاض خان کی گرفتاری کی خبر پر تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔ تحریک انصاف کے ورکرز آج پریس کلب کے باہر احتجاج کریں گے۔
Protest at Liberty Chowk, Lahore against the arrest of Imran Riaz Khan.#ImranRiazKhan pic.twitter.com/iCypFAAUDg
— I_Am_Bunny (@The_bunny_world) July 5, 2022
ادھر عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم ہےعمران ریاض کو گرفتارنہیں کیا جاسکتا ۔ گرفتاری پر توہین عدالت کی کارروائی کریں گے یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے۔ وکیل کا دعویٰ تھا کہ عمران ریاض خان کے خلاف اب تک 30 سے زائد جعلی ایف آئی آر درج کی گئیں ان تمام ایف آئی آر کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ گئےعدالت نے ضمانت دی۔
وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ روز عمران ریاض کے اسلحہ لائسنس بھی بغیرکسی وجہ منسوخ کیے گئے تھے۔ عمران ریاض کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے اسسٹنٹ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ اسد خان نے درخواست پر نمبر لگادیا۔
#ImranRiazKhan got arrested
Ya Allah Rehm #میں_بھی_عمران_ریاض_ہوں pic.twitter.com/th9LnVU8P6— Ali Ejaz (@AliEjaz02028314) July 5, 2022
Discussion about this post