امریکی صدرجو بائیڈن کے دورہ سعودی عرب کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ جس کے تحت مملکت سعودی عرب اور امریکا کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے پہلوؤں پر زور دیا گیا۔اس کا مقصد مشرق وسطیٰ کی جانب اپنے مشترکہ مفادات اور وژن میں اضافہ کرنا ہے۔ سعودی اور امریکی حکام کے درمیان تاریخی تعلقات اور شراکت داری کا جائزہ لیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں فریقوں نے بین الاقوامی تنازعات کو سفارتی اور پرامن طریقوں سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ خطے کے سب سے زیادہ ضرورت مند ممالک کو اقتصادی اور مالی مدد فراہم کر کے انسانی بحرانوں کے خاتمے کے لیے خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے اصول کی اہمیت پر زور دیا۔ سعودی عرب اور امریکی عوام کو جوڑنے والے تاریخی تعلقات پر توجہ دیتے ہوئے اس سلسلے میں سیاحتی اور ورک ویزا کی مدت میں 10 سال کی توسیع کا بھی فیصلہ کیا۔ سعودی عرب امریکی قیادت نے تنازع فلسطین کے دیر پاحل کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کو دو ریاستی حل کی صورت میں دیکھا جائے گا۔ دونوں ملک ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کےقیام کے ساتھ اسرائیل کی سلامتی اور خود مختاری پر بھی متفق ہیں۔
Discussion about this post