فلپائن کے میولانے ٹاؤن کے میئر اریس ایل ایگوائرنے سبھی سرکاری ملازمین کو اس بات کا حکم دیا ہے کہ وہ فرائض کو انجام دیتے ہوئے چہرے پر مسکراہٹ سجا کر رکھیں اور جس نے ایسا نہیں کیا اس پر بھاری جرمانہ لگ جائے گا۔ میئر اریس ایل ایگوائر نے اس حکم کو ” اسمائل پالیسی” کا نام دیا ہے۔ جس کے تحت سبھی سرکاری ملازمین اور افسران کام کاج کرتے ہوئے مسکراہٹوں کا تبادلہ کرتے رہیں گے اور دوستانہ اور خوشگوار ماحول رہے۔ اب سرکاری ملازمین چہرے پر کسی بھی قسم کی ناگواری ظاہر نہیں کریں گے۔ میئر کا کہنا ہے کہ اس طرز عمل سے عوام خوشی خوشی ان سے گفتگو کرسکیں گے اور ساتھ ہی انہیں اس بات کی فکر نہیں ہوگی کہ ان کے سوال کرنے پر کہیں سرکاری افسر آگ بگولہ نہ ہوجائے۔ سرکاری ملازمین کو کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے اس حکم پر عمل نہ کیا تو 6 ماہ کی تن خواہ سے محروم ہوسکتے ہیں جبکہ انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے انہیں نوکری سے بھی معطل کیا جاسکتا ہے۔
Discussion about this post