کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کے کیس کی سماعت آج ایڈیشنل سیشن جج شرقی کی عدالت میں ہوئی جہاں تفتیشی افسر نے دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد کی سی ڈی آر کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی، جس میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں، رپورٹ کے مطابق 16 اپریل 2022 کو جب دعا زہرا گھر سے روانہ ہوئی تو اس وقت ظہیر کراچی میں ہی موجود تھا۔ ادھر دعا زہرا کے والد کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ دعا اکیلی نہیں گئی تھی اسے اغواءکیا گیا تھا ، اس لیے اغواءکے رخ پر بھی تفتیش ہونی چاہیے، تفتیشی افسر جانبداری سے کام لے رہاہے اسے تبدیل کیا جائے۔ جبکہ دعا کا کہنا ہے کہ وہ کراچی سے لاہور اپنی مرضی اور اکیلی گئی تھی۔ عدالت نے تمام ریکارڈ حاصل کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی کر دی ہے ۔
اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں
دعا زہرہ کے شوہر کی 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت
دعا زہرا کا جھوٹ پکڑا گیا، میڈیکل رپورٹ میں عمر کی تعین ہوگیا
Discussion about this post