انگلینڈ کو پہلی بار ایک روزہ میچوں کا عالمی فاتحین بنانے والے آل راؤنڈر بین اسٹروکس نے ایک روزہ کرکٹ سے جدائی کا اعلان کرکے پرستاروں کو اداس کردیا۔ بین اسٹروکس کا کہنا ہے کہ وہ منگل کو جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ کرکٹ کیرئیر کا آخری میچ کھیلنے کے لیے درہم کے میدان میں اتریں گے۔ بین اسٹروکس نے ایک روزہ کرکٹ کو الوادع کہنے کا اعلان ٹوئٹ کے ذریعے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے خاصا سخت تھا لیکن وقت بہترین ہے۔ ٹیم کھلاڑیوں کے ساتھ خوشگوار اور یادگار لمحات گزارے جو برسوں ذہن میں نقش رہیں گے۔
❤️🏴 pic.twitter.com/xTS5oNfN2j
— Ben Stokes (@benstokes38) July 18, 2022
بین اسٹروکس نے 104 میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 2919 رنز جوڑے۔ ان میں 2 سنچریاں اور 21 نصف سنچریاں شامل رہیں۔ جبکہ بالنگ میں انہوں نے 74 شکار کیے۔ 2019 کے عالمی کپ میں بین اسٹروکس نے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 84 رنز کی فتح گر اننگ کھیل کر انگلینڈ کو پہلی بار عالمی کپ جتوایا۔ یاد رہے کہ رواں ماہ پہلے ہی کپتان ایون مورگن برطانوی کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔
Discussion about this post