شہباز شریف نے بذریعہ ٹوئٹ الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ پی ٹی آئی ممنوع فنڈنگ کیس کا 21 جون کو محفوظ فیصلہ فوری طور پر سنائے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں پر بار بار اور شرم ناک حملوں کے باوجود عمران نیازی کو طویل عرصے سے ڈھیل دی جا رہی ہے۔ جس سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اسی بنا پر اب الیکشن کمیشن فوری طور پر پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے۔ یاد رہے کہ 2014 سے یہ مقدمہ چل رہا ہے۔ پیر کو مریم نوازنے بھی مطالبہ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر ممنوع فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے۔
I urge the Election Commission of Pakistan to announce long-delayed judgment on PTI foreign funding case. For long has Imran Niazi been given a free pass despite his repeated & shameless attacks on state institutions. Impunity given to him has hurt the country.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 19, 2022
Discussion about this post