شکاگو میں 29 سالہ خاتون فوٹوگرافر ثانیہ خان کو سابق شوہر نے سر پر گولی مار کر قتل کردیا۔ قتل کی وجوہات گھریلو ناچاقی اور میاں بیوی میں جاری طلاق کی جنگ بتائی جارہی ہے۔ پیر کو رونما ہونے والے واقعے کی اطلاع شکاگو پولیس کی جانب سے دی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ جب 36 سالہ راحیل احمد شخص کی تلاش میں امریکی شہر شکاگو کے علاقے اسٹریٹ ویلے میں رہائش پذیر ان کی بیوی ثانیہ خان سے پوچھ گچھ کے لیے پہنچی تو انہیں گولی چلنے کی آواز سنائی دی۔
پولیس جب گھر میں داخل ہوئی تو دروازے پر ثانیہ خان بے سود پڑی تھی اور سر پر گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں تھی۔ جبکہ کمرے سے ایک شخص درد سے چلا رہا تھا، وہ شخص کوئی اور نہیں ثانیہ خان کا سابق شوہر راحیل احمد تھا جو جارجیا سے شکاگو ثانیہ خان سے ملنے پہنچا تھا۔ پولیس کے مطابق راحیل احمد کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جابر نہ ہوسکا اور جاں بحق ہوگیا۔ راحیل احمد گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ تھا۔ ماں باپ کی شکایت پر جارجیا اور شکاگو کی پولیس راحیل احمد کی تلاش میں تھی۔
@geminigirl_099 and that’s the story of when we stopped getting invited to Eid parties #browntiktok #southasiantiktok #southasian #brownpeopleproblems #pakistani #indian #divorcedparents ♬ OkkkAaayyy – BOY2FLY 🕺🏾
سوشل پوسٹ کے بعد قتل
خاتون فوٹو گرافر ثانیہ خان اکثر اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز میں اپنی ذاتی زندگی کے نشیب و فراز سے متعلق ذکر کیا کرتی تھی۔ ثانیہ خان کا کہنا تھا کہ ایک مشرقی لڑکی کا طلاق لینا زندگی میں فیل ہونے کے مترادف ہے۔ معاشرے کا خوف، حوصلہ شکنی اور اس شخص کے ساتھ مسلسل جڑے رہنے پر زور دینا جس کے ساتھ آپ رہنا نہیں چاہتے، صرف اس وجہ سے کہ لوگ کیا کہیں گے، یہ سب ایک خاتون کے لیے مشکل ترین لمحات بنادیتے ہیں جن سے وہ آزاد ہونا چاہتی ہے۔
ثانیہ خان کون تھیں؟
ثانیہ خان کا کام زندگی کے خوبصورت ترین لمحات کو قید کرنا تھا، وہ پیشے کے اعتبار سے ویڈنگ فوٹوگرافر تھیں، اور اکثر اپنے مسحور کن تصاویر ویڈیوز کے ساتھ لکھا کرتی تھیں کہ میں کیمرے کے ذریعے ان لوگوں کی مدد کرتی ہوں جو ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں۔ ثانیہ خان کی موت پر ان کے چاہنے والے غم میں مبتلا ہے اور سوشل میڈیا پر انہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔
Discussion about this post