جمعے کو پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر اسمبلی سیکرٹریٹ میں ارکان اور اسٹاف کے مہمانوں کی شرکت پر بندش ہوگی۔ اسپیکر باکس، باکس اور مہمانوں کی گیلریاں بند ہوں گی جبکہ میڈیا گیلری کو کھولا رکھا جائے گا۔ اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ ارکان ساتھ رکھیں گے جبکہ ایوان میں موبائل فون لے جانے پربھی بندش ہوگی۔ ارکان کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ڈیوٹی فری شاپ کی طرف گیٹ سے ہوگا۔ پولیس سیکریٹریٹ کے باہر ذمے داری نبھائے گی۔
Discussion about this post