پاکستانی مرد کوہ پیماؤں کے بعد خواتین کوہ پیما بھی کامیابی کے سفر پر گامزن، ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سرکرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے جس بعد وہ دونوں کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خواتین بن گئی ہیں۔ نائلہ کیانی اور ثمینہ بیگ کے ہمراہ سرباز خان اور سہیل اختر نے بھی کے ٹو سر کی۔ الپائن کلب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ثمینہ بیگ نے جمعے کی صبح 7 بج کر 42 منٹ پر دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی (8,611 میٹر) پر سبز ہلالی پرچم کو لہرایا۔
وزیراعظم نے کے ٹو سر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ اور اہلخانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ثمینہ بیگ پاکستانی خواتین کے عزم و ہمت اور بہادری کی علامت بن کر ابھری ہیں، ثمینہ بیگ نے ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین کوہ پیمائی کے صبر آزما کھیل میں مردوں سے پیچھے نہیں، امید ہے ثمینہ بیگ دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم اسی جذبے سے لہراتی رہیں گی۔
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ‘کے 2’ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ اور ان کے اہل خانہ کو کامیابی پر مبارک پیش کرتا ہوں۔ ثمینہ بیگ پاکستانی خواتین کے عزم و ہمت اور بہادری کی علامت بن کر ابھری ہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 22, 2022
اس سے قبل ثمینہ بیگ نے 2013 میں دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو بھی سر کرکے تاریخ رقم کرچکی ہیں اور ماؤنٹ ایورسٹ چر کرنے والی پہلی مسلم خاتون بنی ہیں۔ انہیں 2018 میں اقوام متحدہ کی جانب سے ترقیاتی پروگرام برائے پاکستان کے لیے خیر سگالی سفیر بھی منتخب کیا گیا تھا۔
Discussion about this post