امریکا میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی زبردست کامیابی کا سفر جاری ہے۔25 سالہ ایتھلیٹ کوالیفائی کرنےو الے 12 ایتھلیٹس میں شامل ہیں جو اتوار کی صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 6 بجے ہورہا ہے۔ ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جمعرات کو کوالیفائنگ مقابلوں کے گروپ B میں 71.81 میٹر فاصلے پر جیولن پھینک کر چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ایتھلیٹ ارشد ندیم کا فائنل مقابلے میں جگہ بنانے والے 12 میں سے 9 ویں نمبر پر ہیں۔ 2019 میں نیپالی شہر کٹھمنڈو میں ایتھلیٹ ارشد ندیم 86 اعشاریہ 29 میٹرز فاصلے تک نیزہ پھینک کر ساؤتھ ایشین گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔ جس میں انہوں نے ٹوکیو اولمپکس کی تیاری کے دوران ایران میں مزید بہتری پیش کی۔ جہاں تک ٹوکیو اولمپکس کا تعلق ہے تو انہوں نے 84 اعشاریہ 62 میٹر فاصلے پر نیزہ پھینک کر وہ 5 ویں نمبر پر رہے تھے۔
Discussion about this post