دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی پاپ میوزک کو بہت مقبولیت حاصل ہے لیکن پاپ میوزک کا نام ہو اور کورین بینڈز کی بات نہ کی جائے تو یہ موضوع ادھورا رہ جائے گے۔ گزشتہ ہفتے لاہور کا دورہ کرنے والے مقبول ترین کورین بینڈ ”بلٹزر” کی پاکستان میں موجودگی کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ دو روز قبل بلٹزر بینڈ کا گانا ”ہٹ دی باس” ریلیز ہوا جو بہترین موسیقی اور مدھر آوازوں کے ساتھ ساتھ بہترین مناظر سے بھی ملامال ہیں۔
بینڈ کا گانا ہٹ دی باس لاہور کے مقبول ترین مقامات میں فلمایا گیا، ٹرک آرٹ بسوں سے لے کر بادشاہی مسجد، لاہور کی فوڈ اسٹریٹ، شاہی قلعہ، لاہور فورٹ اور سرخ رنگوں سے سجے روایتی شادی ہال کے مناظر تھے۔ اگر یہ کہا جائے کہ گانا ہٹ دی باس بلٹزر بینڈز کی جانب سے پاکستانی مداحوں کے لیے ایک تحفہ ہے تو غلط نہ ہوگا۔
Pakistani culture made it’s way to kpop ✊🏻 give it a view 🔥 https://t.co/VXlGuRPKSM
— اسیرِ زیست🇵🇰 (@RabiaAshrafQazi) July 20, 2022
یوٹیوب پر 20 جولائی کو ریلیز ہونے والے اس گانے کو اب تک 10 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ گانے کے چرچے ٹوئٹر پر بھی جاری ہے جہاں صارفین گانے کی دھن پر تھرکنے کے ساتھ ساتھ لاہور کے دلفریب مناظر سے بھی خوب محفوظ ہورہے ہیں۔
Discussion about this post