تحریک انصاف اور قاف لیگ کی درخواست پر چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر سماعت کررہا ہے۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ خلاف قانون ہے اور اسے کالعدم قرار دے کر پرویز الہیٰ کی جیت کاحکم دیا جائے۔ یاد رہے کہ جمعہ کو پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز نے 179 جبکہ پی ٹی آئی اور قاف لیگ کے مشترکہ امیدوار پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ حاصل کیے تھے۔ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے قاف لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کا خط پڑھ کر ایوان کو سنایا۔ جس کے بعد قاف لیگ کے 10 ووٹ مسترد کردیے گئے۔ جس کے نتیجے میں حمزہ شہباز ایک بار پھر وزیراعلیٰ بن گئے۔ جنہوں نے آج حلف بھی اٹھا لیا۔ اس سے قبل حمزہ شہباز 30 مئی کو بھی وزیراعلیٰ بننے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
Discussion about this post