ڈیرہ غازی خان بدترین سیلاب کی زد میں آگیا، علاقہ مکین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے۔ مجبور اور بے بس متاثرین کی مدد کو نہیں آرہا، ہر کوئی پنجاب میں وزیراعلیٰ بننے والے پرویز الہیٰ کی کامیابی کے جشن میں مگن ہے، یہاں تک کہ ڈیڑہ غازی خان سے منتخب ہونے والی تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل تک سیلاب زدگان کو بھولے بیٹھی ہیں۔
یوم تشکر۔ ڈیرہ غازی خان۔
امپورٹڈ حکومت سے نجات ملنے پر ٹریفک چوک پر سابق وزیر اعظم عمران خان کا خطاب بڑی اسکرین کے ذریعے لائیو سنا گیا۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما اخوند ہمایوں رضا مہر سجاد چھینہ اور پی ٹی آئی کارکنان کے علاوہ عام عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔#عوام_کی_جیت pic.twitter.com/2DegD4javG
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) July 27, 2022
متاثرین کا شکوہ ہے کہ جنہیں منتخب کراکے اسمبلی بھیجا تھا وہ جشن منارہے ہیں، روز ناچ گانا کرتے ہیں لیکن سیلاب سے تباہ ہونے والے مکینوں کے سروں پر جو موت ناچ رہی ہے اس کی کسی کو کچھ فکر نہیں ہے۔
DGKhan
وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر جشن کے سلسلے میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی
پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنان نے شاندار استقبال کے ساتھ آتش بازی کیبہت جلد اس امپورٹڈ حکومت سے عوام کی جان چھڑا لے گے
وزیر اعظم عمران خان کے جدو جہد رنگ لائے
#عوام_کی_جیت_کا_دن pic.twitter.com/29i3mLPyea— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) July 26, 2022
ڈیرہ غازی خان کے بیشتر گاؤں دیہات ڈوب چکے ہیں۔ سیلاب سے بچنے کے لیے رہائیشی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے کی جدوجہد کررہے ہیں، کلیجہ تو اس وقت سب کا چیر گیا تھا جب انہوں نے دریائے کابل کے کنارے ایک بچی کی بہتی ہوئی لاش دیکھی تھی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق لاش نوشہرہ کی حدود میں سیلابی پانی سے ملی۔ بچی کی لاش کی تصویر وائرل ہوئی تو ہر ایک کا دل پگھل کر رہ گی، المیہ یہ ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے لوگ تکلفیں اٹھا رہے ہیں لیکن صوبوں اور مرکز میں اقتدار کی جنگ چل رہی ہے جبھی ان سیلاب زدگان کو ۔ ان کی تکلیفوں اور دکھوں کو بھول بیٹھے ہیں۔
Discussion about this post