کراچی والوں پر یہ خبر بجلی بن کر گری ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 11 روپے 37 پیسے اضافے کی منظوری دی ہے۔ اب یہ اضافہ جون کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں مانگا گیا تھا اور وجہ یہ دی تھی کہ جون میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار بڑھی ہے۔ جس کو نیپرا نے منظور کرلیا۔ اُدھر ڈالر کے لگ رہا ہے جیسے پر لگا گئے ہیں ۔ ڈالر آج انٹر بینک میں 242 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں یہ 4 روپے مہنگا ہو کر 245 روپے میں مل رہا ہے۔ سیاسی عدم استحکام نے امریکی ڈالر کے ناز نخروں میں اور اضافہ کردیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈالر مزید مہنگ ہوگا۔
Discussion about this post