بھارتی ریاست کرناٹکا دکشن میں سجا شادی کا انوکھا پنڈال، باراتی تو تھے لیکن دلہا دلہن سرے سے اس شادی میں تھے ہی نہیں، اب کیوں؟ تو اس کی بھی منطق ہے ۔ دراصل یہ ان بچوں کی شادی تھی جو جنم کے وقت ہی اس دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں۔
I reached a bit late and missed the procession. Marriage function already started. First groom brings the ‘Dhare Saree’ which should be worn by the bride. They also give enough time for the bride to get dressed! pic.twitter.com/KqHuKhmqnj
— AnnyArun (@anny_arun) July 28, 2022
چنڈاپا اور شوبھا کی بھی شادی اسی رواج کا حصہ بنی، جو 30 سال قبل پیدائش کے وقت مرچکے تھے،شادی عام روایت کے مطابق کی گئی، لڑکے کے والدین نے روایتی طور پر شوبھا کا رشتہ اس کے گھر جاکر والدین سے مانگا، جہیز کا مطالبہ پھر باقاعدہ طور پر روکے کی رسم بھی کئی گئی۔ جب شادی کا دن آیا تو ہندو رسم و رواج کے مطابق دلہا والے دلہن کے لیے عروسی جوڑا لائے، جوڑے کے والدین نے کنیا دان کیا پھر دونوں فرضی طور پر گود میں لے کر 7 پھیرے بھی لیے گئے۔۔۔۔ اسی طرح والدین کی مدد سے مانگ بھرائی اور منگل سوتر کی بھی رسم ادا کی گئی۔
Bride and groom do the ‘Saptapadhi’ 7 rounds before sit for the marriage. pic.twitter.com/IMnSEb4rio
— AnnyArun (@anny_arun) July 28, 2022
دلچسپ تقریبات اور رسوم کے دوران کچھ منفرد اصول بھی رکھے گئے جس کے مطابق تقریب میں غیر شادی شدہ افراد اور بچوں کا داخلہ سختی سے منع تھا۔
Kids and unmarried people are not allowed to witness the marriage. pic.twitter.com/tiKb48qBnf
— AnnyArun (@anny_arun) July 28, 2022
بھارتی ریاست کرناٹک توہم پرستی اور فرسودہ روایات کا گڑھ سمجھا جاتا ہے جہاں عجیب و غریب شادی کی تقریبات عام چلن ہے، کبھی خشک سالی کو ختم کرنے کے لیے مینڈک کی شادی کی جاتی ہے وہیں برسات اور سیلاب کو روکنے کے لیے شادی شدہ مینڈک کی طلاق کرا دی جاتی ہے، تو بیٹی کی شادی میں انتقال پا جانے والے باپ کے پتلے کو تقریب میں لایا جاتا ہے، چنڈاپا اور شوبھا کی شادی کا مقصد پیدائش کے وقت مرنے والے بچوں کی یاد کا حصہ ہے
Everyone in the family come and bless the newlyweds. pic.twitter.com/ZoIYe2DAHI
— AnnyArun (@anny_arun) July 28, 2022
والدین کا ماننا ہے کہ اگر یہ بچے زندہ ہوتے تو اسی طرح ان کی شادی ہوتی تو یہ سب ان کے جانے کے بعد بھی ہوسکتا ہے۔
Finally the bride’s family passing the responsibility of their daughter to the grooms family. Usually the most emotional part of the marriage ceremony. pic.twitter.com/giEZtOl2fa
— AnnyArun (@anny_arun) July 28, 2022
بہرحال یوٹیوبر اننے ارون کی جانب سے شیئر کی گئی اس انوکھی شادی کے ریچوئلز کو صارفین نے خوب سہراہا اور شادی کو حقیقی میٹا ورس قرار دیا۔
Discussion about this post