الیکشن کمیشن نے آخر کار 8 سال بعد تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق منگل کی کاز لسٹ میں یہ فیصلہ شامل ہے۔ جسے 21 جون کو الیکشن کمیشن نے محفوظ کیا تھا۔ یاد ہے کہ تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے 2014 میں الیکشن کمیشن میں اپنی ہی جماعت پر ممنوعہ فنڈنگ کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ تحریک انصاف نے اس مقدمے میں 30 بار التوا مانگا جبکہ 6 بار کیس کے ناقابل سماعت ہو یا الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواستیں دائر کیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تحریک انصاف نے 9 وکلا کو تبدیل کیا۔ اسی طرح 21 مرتبہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو دستاویزات اور مالی ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیا۔
Discussion about this post