پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیدرلینڈ اور ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ نیدرلینڈز کے خلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے لیے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے 15 کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا۔ حسن علی کو دونوں ٹورز سے آرام دیا گیا ہے جب کہ نسیم شاہ کو قومی اسکواڈز میں شامل کرلیا گیا ہے۔
قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ
بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبد اللّٰہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
قومی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اسکواڈ
بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر ٹیم کا حصہ ہیں۔
اعلان کردہ اسکواڈز میں شامل قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 6 سے 11 اگست تک لاہور میں لگایا جائے گا، اس دوران وہ 50 اوورزپر مشتمل دوپریکٹس میچز کھیلیں گے۔ قومی اسکواڈ 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب ایمسٹرڈیم روانہ ہوگاجہاں سے وہ اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں شرکت کرنے 22 اگست کو دبئی پہنچے گا۔
Discussion about this post