پنجاب پولیس نے انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس کے مطابق 25 مئی کے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اور کارکن بے گناہ ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پولیس کو اب ان مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری مطلوب نہیں۔ پولیس رپورٹ کی بنیاد پر تحریک انصاف کے رہنماؤں بشمول ڈاکٹر یاسمین راشد، اسلم اقبال اور مراد راس سمیت دیگر کارکنان نے انسداد دہشتگری اور سیشن عدالت سے اپنی عبوری ضمانتیں واپس لے لی ہیں۔
Discussion about this post