کراچی کی مقامی عدالت کے باہر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرعی طور پر دانیہ شاہ کو خلع ہوچکی ہے، دانیہ اب عامرلیاقت کی بیوہ نہیں ہیں، ایف آئی اے میں اس گینگ کے خلاف درخواست دی ہے، کسی کی ذاتی ویڈیوز لیک کرنا نامناسب تھا۔ انہوں نے کہاعامر لیاقت ڈپریشن میں چلے گئے تھے، دانیہ نے یہ خود مانا کہ ویڈیوز انہوں نے بنائی تھیں، دانیہ کے بیانات بدلتے رہتے ہیں اس کو سزا ملنی چاہیے۔ اس سے قبل عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر کی جانب سے والد کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کے خلاف سیشن جج شرقی کی عدالت میں اپیل دائر کی گئی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہم ہائیکورٹ کے حکم پر سیشن عدالت آئے ہیں، ایک ہی عدالت دو فیصلے نہیں کر سکتی، پہلے ایک مجسٹریٹ نے کہا بغیر پوسٹ مارٹم کے تدفین کر دیں جس پر پولیس نے بھی اعتراض نہیں کیا، پولیس کو شواہد نہیں ملے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ فیملی نہیں چاہتی تھی کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم ہو۔
Discussion about this post