ایف آئی اے نے بلوچستان میں یکم اگست کو ہونے والے پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر حادثے اور شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلے پروپیگنڈے پر ایکشن لے لیا۔ اس سلسلے میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے جے آئی ٹیم بنادی ہے۔ یہ چار رکنی جے آئی ٹی ایف آئی اے ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ونگ محمد جعفر کے ایڈشنل ڈی جی کی سربراہی بنائی گئی ہے۔ جس میں دیگر ارکان میں ڈائریکٹر آپریشن سائبرکرائم ونگ نارتھ وقار الدین سید،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز اور عمران حیدر بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ردعمل
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شہداکی قربانیوں کا تمسخر اڑانےاور انہیں برا بھلا کہنےکی سوشل میڈیامہم صرف شرمناک ہی نہیں خوفناک بھی ہے. متکبر اور منافقانہ سیاسی نظریےکا یہی نتیجہ ہےکہ یہ کم سن ذہنوں میں زہرگھول کربدتہذیبی کوترویج دیتاہے. آخرمعاشرہ کس سمت جا رہاہے؟ شدت سےخوداحتسابی کی ضرورت ہے۔
ہمارےشہداء کی قربانیوں کا تمسخر اڑانےاور انہیں برا بھلا کہنےکی سوشل میڈیامہم صرف شرمناک ہی نہیں خوفناک بھی ہے. متکبر اور منافقانہ سیاسی نظریےکا یہی نتیجہ ہےکہ یہ کم سن ذہنوں میں زہرگھول کربدتہذیبی کوترویج دیتاہے. آخرہمارا معاشرہ کس سمت جا رہاہے؟ ہمیں شدت سےخوداحتسابی کی ضرورت ہے
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 7, 2022
Discussion about this post