شہباز گل پر تشدد ہوا اور ناہی ان پر ڈنڈے برسائے، کل سے تحریک انصاف کے رہنما یہی واویلا مچا رہے ہیں کہ شہباز گل کو مارا پیٹا گیا ۔ سڑکوں پر گھیسٹا گیا جب کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیجز نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا۔
شہباز گل کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے نہ ہی کسی کو گھسیٹنے کی ویڈیو سامنے آئی اور نہ ہی کوئی اس پر تشدد سامنے آیا۔ دوسرا اس ویڈیو کے بعد ڈرائیور کو بہترین اداکاری پر آسکر کے لیے نامزد کرنا چاہیے جس نے کالی سیاہی کے ساتھ پٹیاں چڑھا لیں اور قمیض پھاڑ لی۔ pic.twitter.com/1Wl8K9RgFF
— Fakhar Durrani (@FrehmanD) August 9, 2022
ان من گھڑت کہانی کے دوران ایک ایسے فنکار جو ڈائیلاگ اور اداکاری میں شاہ رخ خان کو بھی مات دے سکتا ہے وہ ہے شہباز گل کے ڈرائیور اور عینی شاہد، جس نے یہ رام کہانی سنائی کہ کوئی 20 سے 30 گاڑیاں گل صاحب کو اٹھانے آئی تھیں لیکن ان کا یہ جھوٹ بھی فوٹیج سے بے نقاب ہوگیا۔
ڈاکٹر شہباز گل کو نیہایت بے دردی سے گھسیٹ کر گاڑی سے نکالا گیا اور سفید کار میں شفٹ کر کے لے جایا گیا۔
بنی گالا میں موقع پر موجود ایک عینی شاہد کا بیان۔#ReleaseShahbazGill pic.twitter.com/fkMH4xXjyP
— PTI (@PTIofficial) August 9, 2022
ان کا یہ جھوٹ بھی پکڑا گیا۔ کہ کیسے ادب واحترام سے شہباز گل کو گاڑی سے باہر نکالا گیا، سادہ لباس کے بجائے اہلکار ہونیفارم میں نظر آئے، باہر آنے کو کہا جس پر گل صاحب نے منع کردیا، جس کے بعد مجبوراً اہلکاروں کو گاڑی کا شیشہ توڑنا پڑا۔
This is an abduction not an arrest. Can such shameful acts take place in any democracy? Political workers treated as enemies. And all to make us accept a foreign backed government of crooks. pic.twitter.com/3NYS1BCjtf
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 9, 2022
اب اس ساری کہانی میں انہوں نے ” ایموشنل ٹچ ” دینے کے لیے ایک اور کہانی گھڑی کہ انہیں بھی مارا پیٹا گیا۔ یہ کہانی بھی سی سی فوٹیج دیکھنے کے بعد ٹائیں ٹائیں فش ہوجاتی ہے، کیونکہ کہیں بھی ایسا نہیں کہ ڈرایور پربھی تشدد کیا گیا ہو۔
یہی نہیں ان کے بیان میں بھی تضاد پایا گیا کہ ڈرائیور نے پہلے گردن میں زخم دکھائے پھر ہاتھ پر پٹی باندھ لی
بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں نے اسلحہ کے ساتھ شہباز گل کی گاڑی پر حملہ کیا اور تشدد کے بعد بغیر وارنٹ کے انہیں ساتھ لے گئے مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔اسسٹنٹ شہباز گل #ReleaseShahbazGillpic.twitter.com/sZTEbUm0eN
— PTI (@PTIofficial) August 9, 2022
اسی طرح پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات سے پہلے قمیض پھٹ چکی تھی لیکن ملاقات کے دوران ڈرائیور کے لباس میں کہیں کھونچ تک نہ نظر آئی۔
Khan sb might had to cut his electricity bill by turning off fans since all his ATMs are gone, smoldering heat must be the reason why driver ripped his shirt #InsafiLogic ?? pic.twitter.com/M8y3rzCn0c
— Dr Humma SaifUllah (@HummaSaif) August 10, 2022
اس من گھڑت کہانی پر مبنی بے جان فلم میں ڈرائیور کی ایکٹنگ فلاپ رہی کیونکہ اس کے سارے ڈائیلاگ بے جان اور جھوٹ پر جو مبنی تھے، ویسے ڈرائیور صاحب کی ایکٹنگ دیکھ کر شہباز گل کا وہ موٹروے کا حادثہ یاد آگیا،۔ جب وہ گاڑی سے نکلے تو فٹ فاٹ تھے لیکن اگلے روز ان کے گلے میں کالر لگا تھا۔
لگتا ہے ان کا ڈرائیور بھی ان کی چال چلا لیکن اپنی ہی بھول گیا ۔
Discussion about this post