واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کی سہولت کے لیے 3 نئے اور زبردست پرائیوسی فیچرز کا اعلان کردیا ہے۔ جس کا مقصد صارفین کے ذاتی پیغامات ، ویڈیوز، تصاویر اور گفتگو کو محفوظ رکھنا ہے۔
واٹس کے تین نئے فیچرز کون کون سے ہیں؟
لاسٹ سین کا نیا آپشن
اس فیچر کے تحت صارف اپنی مرضی سے لاسٹ سین اور آن لائن اسٹیٹس کا تعین کرسکتا ہے یعنی صارفین اپنے من پسند افراد کے لیے اپنا آن لائن اسٹیٹس کھول اور بند کرسکیں گے۔ اس سے قبل صارفین کے پاس تمام افراد کے لیے اپنا لاسٹ سین بند یا پھر کھولے رکھنے کا آپشن موجود تھا تاہم اس فیچر کے بعد مخصوص افراد ہی لاسٹ سین اور آن لائن اسٹیٹس دیکھنے کے قابل ہونگے۔
خاموشی سے گروپس چھوڑ سکتے ہیں
اسی طرح میٹا انتظامیہ نے واٹس گروپس پر ہروقت کے پیغامات سے تنگ صارفین کے لیے حل نکال لیا ہے، انتظامیہ بہت جلد ایسا فیچر متعارف کروانے والی ہے جس کے تحت کوئی بھی صارف چپکے سے گروپ چھوڑ سکتا ہے جس کا علم صرف گروپ ایڈمن کو ہوگا جبکہ گروپ کے دیگر ممبرز اس سے ناواقف رہیں گے۔
ویو ونس میں اسکرین شاٹ کی پابندی
واٹس ایپ کا ایک اور شاندار ایپ ڈیٹ جلد آنے کو ہے جس میں صارف کی ذاتی معلومات اور پرائیویسی کو مزید بہتر کرنے کے لیے فیچر متعارف کروایا جائے گا جس کے تحت کوئی بھی صارف ایک بار دکھائی جانے والی تصویر اور ویڈیو کا اسکرین شاٹ لینے سے نااہل ہوگا۔ واٹس ایپ یہ اقدام مواد کی حساسیت کو برقرار رکھنے کے لیے کر رہا ہے، انتظامیہ کی جانب سے یہ فیچرز ابھی ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہیں اور جلد ہی انہیں صارفین کو متعارف کردیا جائے گا۔
Discussion about this post