شہباز گل کی گرفتاری کے بعد اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے اینکرز پر بھی گرفتاری کی تلوار لٹکنے لگی، اے آر وائی نیوزکی انتظامیہ، سی ای او سلمان اقبال، اینکر پرسن کاشف عباسی ،خاور گھمن اور ارشد شریف کے خلاف بھی جب کراچی کے تھانہ میمن گوٹھ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں غداری کا مقدمہ درج ہوا تو صحافی ارشد شریف راتوں رات ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
غداری اور بغاوت کا مقدمہ، صحافی ارشد شریف براستہ پشاور دبئی روانہ ہوگئے۔#ArshadSharif #SalmanIqbal #ARYNews #AmmadYousaf #Taar #Dubai #ImranKhan pic.twitter.com/leB3etiuIR
— Taar.TV (@taar_tv) August 10, 2022
تحریک انصاف کے کارکنوں کا لہو گرمانے والے نیوز اینکر ارشد شریف پاکستان سے دبئی روانہ ہوگئے، صحافی اسد طور کے مطابق ارشد شریف رات گئے پشاور ائیر پورٹ سے دبئی نکلے ہیں۔ اے آر وائے نیوز کے اینکر ارشد شریف ایسے وقت میں پاکستان سے گئے ہیں جب ان کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کو گرفتار کرلیا گیا ہے، یوں انقلابی باتیں کرنے والے ارشد شریف ساتھیوں کو تنہا اور اکیلا چھوڑ کر پاکستان سے رخصت ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ سلمان اقبال سمیت اے آر وائے انتظامیہ کے خلاف کراچی کے تھانہ میمن گوٹھ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں غداری اور بغاوت کا مقدمہ درج ہوچکا ہے جبکہ ارشد شریف خود اسلام آباد میں اداروں کے خلاف پروگرام کرنے کی وجہ سے ضمانت پر تھے، ارشد شریف تحریک انصاف سے خاص ہمدردی رکھتے ہیں ان کے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد پی ٹی آئی والوں کی تھی۔ جو ان کی باتوں اور ٹوئٹس کو ری ٹوئٹس کرنے میں دیر نہیں لگاتے تھے۔
جب سے عمران خان کو آٗینی اور قانونی طریقے سے اقتدار سے محروم کیا گیا وہ لگ بھگ چار انٹرویوز ان سے کرچکے تھے، ان انٹرویوز میں مدح سرائی اور تعریف و توصیف زیادہ ہوتی جبکہ پیشہ ورانہ سوال ذرا کم ہوتے ہیں۔ جبکہ ان کے پروگرامز میں دنیا کو بدلنے کی باتیں کی اتنی گردان ہوتی ہے کہ اب یوں اچانک دبے قدموں دبئی جانے پر سوشل میڈیا میں ان پر گہری تنقید کی جارہی ہے۔
پاور پلے نامی پروگرام کے میزبان ارشد شریف کی یوں چپ چاپ روانگی اس جانب بھی اشارہ کررہی ہے کہ اب عوام کو اداروں کےخلاف منتشر کرنے والے اینکرز اور یوٹیوبرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔
Discussion about this post