وزارت داخلہ نے اے آر وائے نیوز کی سیکوریٹی کلیئرنس کا این او سی ایجنسیز کی منفی رپورٹس کی بنیاد پر منسوخ کی ہے۔ یاد رہے کہ اے آر وائے نیوز پر پیر کو تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے متنازعہ بیپر دیا تھا۔ جس پر ان پر الزام لگایا گیا کہ وہ فوج کے اندر بغاوت کو اکسارہے ہیں۔ جس کے اگلے ہی روز اسلام آباد سے شہباز گل کی گرفتاری عمل میں آئی جبکہ چینل کے ہیڈ آٖف نیوز کو کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ چینل انتظامیہ پر بھی کراچی میں مقدمہ درج ہے۔ جبکہ اے آر وائے نیوز کے اینکرارشد شریف ایک دن پہلے پشاور سے دبئی روانہ ہوچکے ہیں۔
Discussion about this post