پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر شہر کراچی میں ملک کی پہلی الیکڑک کار متعارف کروادی گئی، جو ڈائس فاؤنڈیشن، جامعات اور صنعت کے تعاون سے تیار کی گئی جسے ‘نور-ای 75 کا نام دیا گیا۔ عوامی فروخت کے لئے بجلی سے چلنے والی اس کار کی بکنگ کا آغاز 2024 کے آخر میں کیا جائے گا۔
Good news for Pakistan one after another Alhumdulillah, Pakistan’s first Electric car NUR-E75 unveiled in Karachi . Pakistan launched its first electrical vehical a day ahead of India’s first electric car. #nure75 #nure #14august2022 #proudpakistani #PakistanZindabad 🇵🇰 pic.twitter.com/VOxATeiwEk
— Sana Phatyma (@SanaFatima_) August 14, 2022
مقامی طور پر تیار کردی میڈ ان پاکستان کار کی لانچنگ تقریب میٹرو پولیس کے ایک مقامی ہوٹل سے منعقد ہوئی، جدید فیچرز سے آراستہ کار کی بیڑی پیک این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تیار کی گئی، تمام سسٹمز پاکستان جبکہ کار کا ڈیزائن نیشنل کالج آف آرٹس نے بنایا ہے، جسے ایکسپورٹ بھی کیا جائے گا۔
اس الیکٹرک کار کی اہم خصوصیات میں 5 سیٹیں ہیں، رفتار کی بات کی جائے تو یہ کار 107ایچ پی 80 کے ڈبلیو ہے، ویل/ ٹائروں کا سائز آر 16 205/55، چارجنگ 7 سے 8 گھنٹے ہے جبکہ فاسٹ چارجنگ دو گھنٹے میں ہوجاتی ہے۔ یہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے 210 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکے گی۔ گاڑی کی قیمت کا فیصلہ ابھی کمپنی کی جانب سے نہیں کیا گیا مگر امکان ہے جلد ہی اس کی قیمت سامنے آجائے گی، نور-ای ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن یہ پاکستانی آٹو موٹیو انڈسٹری کی طرف سے اٹھایا جانے والا ایک عظیم اور اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔
Pakistan’s first "Made In Pakistan” Electric Car Launch. What better day to have presented this than Independence Day! Such a beauty! "Nur-E.” Happy to have seen history live 🤩 #ecar #nure75 #dicefoundation https://t.co/GnXCjs8yli pic.twitter.com/cJcMyAQQZI
— mariam haqqi (@littleliarmars) August 14, 2022
ڈائس فاؤنڈیشن تجارتی طور پر پروٹو ٹائپ تیار کرنے کے لیے کافی سرمایہ کاری کرنےکا ارادہ رکھتی ہے، جس میں 3 سال لگ سکتے ہیں۔
Discussion about this post