تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے محمد میاں سومرو کی رخصت کی درخواست تو پہلے ہی رد ہوچکی تھی اور اب انہیں یہ صدمہ ملا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انہیں حلقہ 196 جیکب آباد سے ڈی نوٹی فائی کردیاہے۔ پی ٹی آئی کے دیگر رکن قومی اسمبلی کی طرح محمد میاں سومرو نے بھی استعفیٰ دیا تھا لیکن پھر بعد میں انہوں نے اسپیکر راجا پرویز اشرف کو رخصتی کی عرضی دی۔ جسے اسپیکر نے یہ کہہ کر رد کردیا کہ ایوان سے مسلسل غیر حاضری اور پھر درخواست 40 دن کے اندر جمع نہ کرانے پر وہ آرٹیکل 46 کی شو 2 ے اس بات کے پابند ہیں کہ ان کی درخواست کو رد کریں اور ان کے استعفیٰ کے پیش نظر الیکشن کمیشن کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کریں۔ یاد رہے کہ محمد میاں سومرو کی نشست کو خالی قرار دینے کی تحریک ایوان میں پیپلز پارٹی کی رکن شاہدہ رحمانی نے پیش کی تھی۔ جس کو منظور کرنے کے حق میں اکثریت نے رائے دی۔
Discussion about this post