سوشل میڈیا پر منگل کی رات ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں ایک لڑکی پر بدترین تشدد کیا جاتا ہے جبکہ اسے مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ معافی مانگے اور پھر جوتے پر ناک رگڑے۔ ظلم کی یہ انتہا تھی کہ اس لڑکی کے بال تک کاٹے گئے اور بھنویں تک مونڈھ ڈالیں۔ واقعہ فیصل آباد میں رونما ہوا۔جبکہ ظلم و تشدد کا شکار لڑکی خدیجہ دختر غفور ہے۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ 9 اگست کو پیش آیا۔
واقعہ ہے کیا؟
ایف آئی آر کے مطابق خدیجہ بی ڈی ایس کی فائنل ائیر کی طالبہ ہے۔ جس کی دوستی انایہ شیخ سے تھی۔ خدیجہ کے دو بھائی بیرون ملک آسٹریلیا اور انگلینڈ میں رہائش پذیر ہیں۔ جبکہ خدیجہ اور انایہ کی گہری دوستی اس قدر تھی کہ دونوں کا ایک دوسرے کے یہاں آنا جانا تھا۔ انایہ کے والد شیخ دانش علی جو ایک مشہور اور کامیاب بزنس مین تھے۔ انہوں نے بیٹی کی سہیلی خدیجہ کو شادی کی پیش کش کی ۔ جو عمروں میں واضح فرق کی بنا پرخدیجہ نے معذرت کرلی۔ جس کے بعد شیخ دانش نے ایک بار پھر اس کے گھر شادی کا پیغام بجھوایا۔جس پر خدیجہ نے پھر انکار کردیا۔ شیخ دانش تواتر کے ساتھ اسے مجبور کرنا شروع کردیا۔ یہاں تک کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ شیخ دانش علی کو خدیجہ کا انکار غصے سے لال کرگیا۔ جس نے خدیجہ سے انتقام لینے کی ٹھانی ۔
فیصل آباد کے معروف بزنس مین شیخ دانش نے میڈکل کی طالبہ یونیورسٹی ٹاؤن کی رہائشی خدیجہ کو شادی سے انکار پر اسکے گھر سے بھائی سمیت اغواء کرکے اپنے گھر لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنایا@ShirazHassan @kirannaz_KN @HamidMirPAK @YusraSAskari @Xadeejournalist @NKMalazai @GFarooqi @HRCP87 pic.twitter.com/tVoUUEgWKB
— Dileep kumar (@Dileepkhatri25) August 16, 2022
یونیورسٹی ٹاؤن سرگودھا روڈ فیصل آباد کے مکان پر 9 اگست کو رات 12 بجے جب خدیجہ انگلینڈ سے آنے والے بھائی حسن غفور کے ساتھ تھی اور گھر میں والد بھی موجود تھیں۔ اسی دوران شاہ دانش علی ، اس کی بیٹی انایہ اوران کی نوکرانی سمیت چار افراد گھر میں داخل ہوئے۔
چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیااوراسلحہ کے زور پر خدیجہ اور اس کے بھائی پر تشدد کرنا شروع کردیا۔ ایف آئی آر کے مطابق اس دوران گھر میں لوٹ مار بھی کی گئی۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ خدیجہ جو انایہ کی نوکرانی ماہم سے بخوبی واقف تھی کہ اس سے مدد کی التجا کی تو انایہ کو اس بات پر غصہ آیا کہ اس کی ملازمہ سے کیوں مدد مانگی جارہی ہے۔ اسی لیے اس نے خدیجہ کے بال کاٹے جبکہ اس کی بھنویں تک مونڈھ ڈالیں۔ اس دوران انایہ کا والد دانش علی مسلسل ویڈیو بناتا رہا۔ یہاں تک کہ اس نے خدیجہ کو دوسرے کمرے میں لے جا کر جنسی ہراسیگی کا بھی نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ اگر اس نے زبان کھولی تو اس کی ویڈیو وائرل کردے گا۔ کئی گھنٹوں تک یہ افراد خدیجہ کے گھر پر رہے، جنہوں نے اس کے بھائی کے سامنے یہ انسانیت سوز عمل کیا۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی، جس نے تمام ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ خدیجہ کی سہیلی انایہ ابھی تک پولیس کی گرفت میں نہیں آئی۔
Discussion about this post