یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو برانڈڈ جوتے ، کپڑے، ریسٹ واچز تو مہنگے ترین ہینڈ بیگز کا شوق ہے، اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے اسی ذوق کے باعث کبھی تعریفیں بٹورتی ہیں تو کبھی تنقید کا نشانہ بن جاتی ہیں۔
بدھ کے روز ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز ، انڈس موٹرز کے سی ای او علی اصغر جمالی اور نائب صدر سنجی یانگی سے ملاقات اس وقت موضوع گفتگو بن چکی ہے۔
یہ ملاقات جاتی عمرہ میں شریف خاندان کے گھر میں ہوئی، جہاں تینوں شخصیات ایک ساتھ کھڑے گفتگو کرتے نظر آئے لیکن سوشل میڈیا صارفین کی شاطر نظر انڈس موٹرز کے سی ای او کے ہاتھ میں لوئس ووٹن کے پیپر بیگ پر پڑی۔ صارفین کی بڑی تعداد اس ملاقات سے زیادہ مقبول ترین فرنچ فیشن برانڈ لوئز ویٹن میں دلچسپی لیتے دکھائی دیے۔
کسی نے مریم نواز سے وضاحت مانگتے ہوئے لکھا کہ اس تصویر میں لوئس ووٹن کا بیگ کیا کررہا ہے؟
تو ثنا فاطمہ نامی صارف نے طنز کا تڑکا لگاتے ہوئے لکھا کہ مریم نواز ٹیکس میں چھوٹ اور مراعات کے خلاف لوئس ووٹن ہینڈ بیگز کے تحفے لے رہی ہیں۔ تمام کاروباری اداروں کو ہمارے خون پسینے کا پیسہ کی محدود مدت کی "لوٹ سیل” سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
Maryam Nawaz is taking gifts of Louis Vuitton handbags against tax breaks & concessions. All business entities should avail the limited-time “loot sale” of our khoon-paseenay ka paisa! https://t.co/g511n6sK0T
— Sana Fatima (@iSanaFatima) August 18, 2022
اس ملاقات پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری نے لکھا کہ کیا ٹویوٹا انڈس موٹرز کی کوئی اخلاقیات نہیں؟ ایک سزا یافتہ سے گفٹ کے ساتھ ملاقات؟
بہرحال لوئس ووٹن ایک فرانسیسی فیشن برانڈ ہے جس کے لگژری شوز، گھڑیاں ، زیورات، سن گلاسسز ، ریڈی ٹو ویئر، ملبوسات اور دیگر اشیاء دنیا بھر میں مشہور ہے، جبکہ ن لیگ کی نائب مریم نواز بھی اس برانڈ کی باقاعدہ گاہک بھی ہیں۔
Discussion about this post