شاہین شاہ آفریدی جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تباہ کن بالنگ کرائی تھی اور اس کے بعد ان کی کامیابی کا سفر بلندی کی جانب چھونے لگا۔ اب رواں ماہ ہونے والے ایشیا کپ سے باہر ہوچکے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے تازہ ترین اسکینز اور رپورٹس کی روشنی میں شاہین شاہ آفریدی کو 4 سے 6 ہفتے آرام کی تجویز دی ہے۔ جس کے بعد اب وہ ایشیا کپ کے میچز میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔
بدقسمتی یہ بھی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی بالنگ نہیں کراپائیں گے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اکتوبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز میں ٹیم میں واپس آجائیں۔ یاد رہے کہ فاسٹ بالر کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف ہوئی تھی۔
Shaheen Shah Afridi injury update
Details here ⤵️ https://t.co/bDf5zvwLtl
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 20, 2022
پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق شاہین آفریدی سے بات ہوئی ہے وہ خبر سن کر اپ سیٹ ہیں، جلد انجری پر قابو پاکر کرکٹ میں واپس آئیں گے ۔ دوسری جانب ایشیاکپ اسکواڈ کیلئے شاہین آفریدی کے متبادل کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ پاکستانی اسکواڈ کے لیے شاہین آفریدی کی عدم دستیابی خاصی پریشان کن ہے۔ خاص کر ایسے میں جب 28 اگست کو سری لنکا کے کولمبو کے اسٹیڈیم میں وہ روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا۔
Discussion about this post