میوزک شو کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں گانا کناں یاری سے مشہور ہونے والے بلوچ گلوکار علی بگٹی بھی بلوچستان میں ہونے والی سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہوگئے ہیں۔ ضلع نصیر آباد میں سیلاب کے باعث چھت سے محروم ہوگئے ہیں اور اہلخانہ کے ساتھ راتیں کھلے آسمان تکے گزارنے پر مجبور ہیں۔ کناں یاری گیت میں ساتھی گلوکار کیفی خلیل نے وہاب بگٹی کی مدد کرنے کی اپیل کی اور ساتھ ہی ان کا فون نمبر بھی شیئر کیا۔
0300 2118309 Wahab Bugti Jazz Cash please help him for help
— Kaifi Khalil (@kaifi_khalil) August 21, 2022
اتوار کے دن سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گلوکار وہاب علی بگٹی کے اہلخانہ اور تباہ شدہ مکان کی تصاویر اور خبریں گردش کررہی ہیں جہاں صارفین کی بڑی تعداد جہاں کوک اسٹوڈیو انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں وہیں کچھ صارفین گلوکار کی مدد کے لیے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
سماجی رہنما اور ٹی وی میزبان منیبہ مزاری نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وہاب علی بگٹی کی مدد کی اپیل کی ہے۔
If you want to help Brother Wahab Bugti here’s his number for Jazz Cash 0300 2118309. Let’s help in whatever ways we can. May Allah make things easier for us all! @zulfiqarjkhan Thank you for the assistance! 🙏🏻 https://t.co/Uwk5T39s6r
— Muniba Mazari (@muniba_mazari) August 21, 2022
بلوچستان نامی ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ کوک اسٹوڈیو نے اپنے گانے "کنا یاری گداڑی عشق نام ای گار ایدا” سے کروڑوں روپے کمائے ہیں اور اب یہ کوک اسٹوڈیو کی اہم ذمہ داری بن گئی ہے کہ وہ مدد کے لیے سامنے آئے۔
The famous Balochi singer Wahab Bugti has also been affected by recent flood in Balochistan. @cokestudio Coke studio has made million of rupees from his song "Kana yaari Gaddari ishk e naam e gaar ida" and now it has been crucial responsibility of Coke studio to come up to assist pic.twitter.com/eMPHLANEOA
— Balochistan 🇵🇰 (@balochistantour) August 21, 2022
اسی طرح فلم میکر ابو علیحہ نے کہا کہ یہ وہاب بگٹی ہیں۔ یقیناً آپ سوچ رہے ہوں گے کون وہاب بگٹی؟ کناں یاری، غداری، عشق نامے گار اد ءَ، جی اس گانے میں سر پر پگڑی سجائے کلاسیک بلوچی موسیقی کے سُر ملاتا جو شخص گا رہا تھا ـ یہ وہی وہاب بگٹی ہیں۔
صارف زریف رند کا کہنا تھا کہ کوک اسٹوڈیو نے وہاب بگٹی کا دُھن بیچا، انکی آواز بیچ دی، انکا ہنر بیچا اور خوب مال و دولت کمائے۔ آج وہاب بگٹی کا کچا مکان سیلاب بہا لے گیا اور وہ اپنے خاندان سمیت کھلے آسمان کے نیچے بے یار و مددگار ہے لیکن موسیقی کی دنیا سے سے کوئی انکی داد رسی کو نہیں پہنچ رہا۔
کوک اسٹوڈیو نے وھاب بگٹی کا دُھن بیچا، انکی آواز بیچ دی، انکا ہنر بیچا اور خوب مال و دولت کمائے۔
آج وھاب بگٹی کا کچا مکان سیلاب بہا لے گیا اور وہ اپنے خاندان سمیت کھلے آسمان کے نیچے بے یار و مددگار ہے۔
موسیقی منڈی سے کوئی انکی داد رسی کو نہیں پہنچ رہا۔
کنا یاری غداری@cokestudio pic.twitter.com/anTaSYUbKm— Zareef Rind (@ZareefRind) August 21, 2022
یاد رہے کہ بلوچ گلوکار وہاب علی بگٹی نے کوک اسٹوڈیو کے 14 ویں سیزن میں کیفی خلیل اور ایوا بی کے ساتھ مل کر ’کناں یاری‘ گانا گایا تھا جسے یوٹیوب پر تین کروڑ 40 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
Discussion about this post