اے آر وائی ڈیجیٹل کا نیا دلچسپ اور سنسنی خیز رئیلٹی شو ‘تماشہ’ اس وقت ٹاک آف دی ٹاؤن ہے، شو کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی تاریخ کا سب سے بڑا شو قرار دیا جارہا ہے، تماشہ کے سیٹ سے لے کر میزبان اور امیدواروں تک سب چیز پرفیکٹ ہے، چونکہ اس شو کا فارمیٹ بین الاقوامی رئیلٹی شو بگ باس اور بگ برادر پر مبنی ہے تو ناظرین کا مخصوص گروپ اس شو کو دیکھ رہا ہے جو ہر گزرتی قسط کا مقابلہ ان دو انٹرنیشنل شوز سے کرتے نظر آرہے ہیں۔
روز تماشہ روز میزبان کی انٹری
شو کے میزبان کی بات کی جائے تو تماشہ کے میزبان مایہ ناز اداکار عدنان صدیقی ہیں، تماشہ گھر کی کمان ان کے ہاتھ میں ہے جہاں وہ نشانے داغنے کے بعد اپنے حکم کا تیر چلاتے ہیں اور گھر والے ان کی بات مانتے ہوئے حکم کی تعمیل کرتے نظر آتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ شو کا میزبان شو کی جان ہوتا ہے لیکن تماشہ کی پہلی قسط سے ہی میزبان عدنان صدیقی ناظرین کے نشانے پر آگئے ہیں، رعب دار اور باس جیسے میزبان میں عدنان صدیقی ناظرین کو ایک آنکھ نہیں بھا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھی عدنان صدیقی کی میزبانی پر کئی اعتراضات سامنے آرہے ہیں جہاں صارفین کا کہنا ہے کہ ہر چھوٹی چھوٹی بات پر گھر آنا، ایک استاد کی طرح گھروالوں کو صحیح اور غلط میں فرق بتانا، شو کا مزہ کرکرہ کررہا ہے۔ صارفین مشورے دے رہے ہیں کہ عدنان صدیقی کو بگ باس ہوسٹ سلمان خان کی طرح صرف ویک اینڈ پر ہی آنا چاہیئے جہاں وہ الگ الگ گھروالوں کی کلاس لیتے ہوئے شو کو مزید دلچسپ بناسکتے ہیں۔
Dude yh Adnan kitna annoying hai bilawajah he got angry on maira. Har waqt ghar ja kr teacher ki trha bacho ki shamat leta hai its so annoying unko khud kuch krne do na agr token cheating se le bhi rahe hai to game to yahi hai na. Yh kya ghar mai hi host hai 🙄#TamashaGhar
— Marvi Nasir (@MarviTheBarbie) August 21, 2022
So I started watching this Pakistani version of #BiggBoss called #TamashaGhar . have to say it’s not bad but only thing I hate is why the hell is the main host being the big boss 😂 it’s weird and annoying him staying in the house with the contestants. @arydigitalasia
— Muneba- مُنيبة 🌸 (@MunebaC) August 21, 2022
کونٹینٹ کم اشتہار زیادہ
ایک بہترین اور اعلیٰ درجے کی پروڈکشن ہونے کے علاوہ اس شو میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ میزبان اسپانسرز کا بہت زیادہ ذکر کر رہے ہیں۔ ظاہر ہے کہ اتنی بڑی پروڈکشن ساؤنڈ اسپانسرز کے تعاون کے بغیر تقریباً ناممکن ہے لیکن شو اسپانسرز کی نشاندہی کرنے کا ایک لطیف طریقہ ہونا چاہیے، آپ میں سے ہر ایک یہ سوچ رہا ہوگا کہ اسپانسرز کا ذکر کرنے کا کوئی بالواسطہ طریقہ ہونا چاہیے یا شائد اسپانسرز کو شو کے آخر میں کریڈٹ دیا جائے لیکن اس کے بیچ میں نہیں جیسا کہ اس شو میں ہورہا ہے۔
جی ہاں ! میزبان عدنان صدیقی جس طرح ہر بات میں اپنی ٹانگ آڑاتے نظر آرہے ہیں وہیں وہ میزبانی کے بجائے شو کے اسپانسرز کے لیے اشتہاری مہم چلاتے بھی نظر آرہے ہیں۔ اب تک کی 3 اقساط میں میزبان کا واحد مقصد اسپانسرز کو خوش کرنا لگتا ہے، لگتا ہے کہ وہ شو میں اس قدر دلچسپی نہیں رکھتے، متعدد بار، وہ صرف شو میں اپنے مقبول ڈائیلاگ استعمال کر کے اسپانسرز کی تعریف کرتے ہوئے پائے گئے ہیں، مثلاً کھانا تو ایک بہانہ ہے کیونکہ اسے ایک مخصوص کوکنگ آئل میں پکانا ہے، فلاں سوپ سب رائٹ کردیں گا، اسی طرح میں اپنا کام خود کروں گا کیونکہ ”کندھوں پر سے بوجھ ہٹانا ہے”، ایک اور جگہ عدنان صدیقی گھروالوں کو مخاطب کرتے ہیں کہ فریج تو ریلائبل ہے آپ کب ریلائبل ہونگے؟۔
اسی طرح پورے شو میں میزبان صدیقی کی اشتہار بازی یوں ہی جاری رہتی ہے۔
بگ باس اور تماشہ گھر
تماشہ گھر کے ٹیزر کے ساتھ ہی اسے ناظرین کی جانب سے بگ باس کی کاپی قرار دیا جانے لگا اور جب پہلی قسط نشر ہوئی تو پرستاروں کے لگائے گئے دعوے درست ثابت ہوئے۔ بھارتی شو بگ باس کے اب تک ہندی زبان پر 14 سیزن آچکے ہیں 15ویں سیزن کی تیاری جاری ہے، لیکن بگ باس کی شہرت میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس شو پر کئی الزامات بھی داغے گئے ہیں۔
جیسے کہ بگ باس برطانوی رئیلٹی شو بگ برادر کا چربہ ہے، شو کا اسکرپٹڈ ہونا اور فیورٹیزم کی بنیاد پر شو کا ونر منتخب کرنا۔ یعنی بگ باس کلرز ٹی وی پر نشر ہورہا ہے تو امیدوار کلرز ٹی وی پر نشر کئے جانے والے ڈرامے کے اداکار ہی ہونگے اور پھر انہیں میں سے ہی کوئی بگ باس کا ونر ہوگا۔
تماشہ گھر اے آر وائی ڈیجٹل پر نشر کیا جارہا ہے تو اے آر وائی پر ہی نظر آنے والے 4 امیدوار شامل ہیں جن میں مائرہ خان، عمر عالم، عادی عدیل اور آمنہ ملک ہیں تاہم اب تک کی اقساط میں ایسا کچھ نظر نہیں آرہا ہے کہ ذاتی مفاد میں انہیں شو کا حصہ بنایا گیا، اب تک پرستاروں کے پسندیدہ مقبول کامیڈین رؤف لالا ہی ہیں، اسی طرح تماشہ شو میں گھروالوں کے لیے بنائے گئے اصول بھی اسے بگ باس سے مختلف قرار دیتا ہے جیسے مرد اور خواتین کے لیے علیحدہ روم، ایک دوسرے کے کمرے میں جانے اور جھانکنے پر بھی پابندی کے لحاظ سے یہ شو مختلف ہے اور آخر میں میزبان کا 24 گھنٹے گھر والوں کے ساتھ رہنا بھی بگ باس اور بگ برادر شو سے تماشہ کو اپنی نوعیت کا خاص شو بناتا ہے۔
بگ باس اور بگ برادر کی طرح اس میں بھی گھر والوں کے درمیان ہلکی پھلکی نوک جھوک ٹاسک میں گھپلا بازی اور ہر ایک کو مخصوص ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
بہرحال تماشہ گھر کی اب تک صرف 3 اقساط ہی نشر ہوئی، اب تک پرستاروں کی جانب سے بھی ملے جلے ردعمل بھی سامنے آرہے ہیں، اس لحاظ سے اس شو کے بارے میں کچھ بھی کہنا جلد بازی ہوگی تاہم پاکستانی شوبز انڈسٹری میں یہ تجربہ ایک بہترین اور مثبت قدم ہے۔
اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں:
Discussion about this post