سوات میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد چارسدہ اور نوشہرہ میں بھی خطرے کی تلوار لٹکنے لگی تھی، بڑے پیمانے پر تباہی اور کئی جانوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا۔
ایسے میں ڈنڈا اٹھائے ایک دبنگ خاتون میدان میں اتری گھر گھر جاکر دروازے پر دستک دیتی نظر آئیں، یہ کوئی اور نہیں نوشہرہ کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قرۃ العین وزیر تھیں، جن کا بس ایک ہی مقصد تھا، سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر پہنچانا تھا۔
نوشہرہ میں وارننگ جاری ہونے کے بعد مس وزیر نے ذمہ داری اپنے سر لیتے ہوئے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت پر سر توڑ کوششیں کی۔
وہ دریا کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ ان دیہاتوں میں بھی گئیں جہاں کئی کئی فٹ پانی موجود تھا، وہ اس پانی سے گزر کر اپنے پروٹوکول کے ساتھ دلیری سے آگے بڑھتی گئی، ایک ایک گھر جا کر بس یہی فریاد کرتیں کہ خدا کے لیے یہاں سے چلے جائیں یہاں خطرہ ہے، انہوں نے تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرکے ہی دم لیا۔
Evacuations in progress in Amangarh#MissWazir #Nowshera #ADCNowshera #Peshawar pic.twitter.com/1Q9KMPJwPc
— Miss Wazir (@miss_wazir) August 26, 2022
ان ہی کی انتھک کوششوں کے باعث نوشہرہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں خاتون افسر کا اس طرح ایکشن لینا اور سختی سے پیش آنا کم ہی ایسا دکھائی دیتا ہے لیکن انھوں نے یہ کر دکھایا۔
سوشل میڈیا پر ان کی بہادری اور دلیری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں آئرن لیڈی کہا جارہا ہے۔
#MissWazir #FloodsInPakistan
A salute to iron lady for her effort in KPK. . pic.twitter.com/Y9c5FUr8Wp— Aemi Khan (@AemiKhan3333) August 28, 2022
We proud of you to be as brave cousin.May Allah give you it’s better rewards. You proved by your actions to save the lives of the people. We all family members have proud on you.💞@MissWazir#The_iron_Lady_in_the_line_of_duty#MissWazir#Nowshera pic.twitter.com/itpzeJvXkE
— Hussain WaZiri (@hussain_waxir) August 27, 2022
Iron lady✨we need such inspiration. #MissWazir #nowshehra #FloodsInPakistan #ironlady #INDvPAK pic.twitter.com/0EVOybc6my
— Adv_zarak (@adv_zarak) August 29, 2022
Iron lady ✨❣️ADC #Nowshera #MissWazir pic.twitter.com/ic4o4UuheE
— Wadood Iqbal 🇵🇰 (@Wadoodkhan009) August 28, 2022
Discussion about this post