تحریک انصاف حکومت میں وزیرخزانہ کے عہدے پر کام کرنے والے شوکت ترین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرا خزانہ محسن لغاری اور تیمور جھگڑا سے ہونے والی مبینہ ٹیلی فونک گفتگو منظرعام پر آگئی ہے۔ اس ساری گفتگو کا محوروفاقی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والا معاہدہ ہے۔ اس مبینہ گفتگو کے دوران پنجاب کے وزیرخزانہ محسن لغاری سابق وزیر سے دریافت کرتے ہیں کہ آئی ایم ایف کو انکار کی صورت میں پاکستان کو بطورریاست کوئی نقصان تو نہیں ہوگا۔ جواباً شوکت ترین کہتے ہیں کہ یہ جس طرح چیئرمین اوردیگرکوٹریٹ کررہےہیں،اس سےریاست کونقصان نہیں ہورہا ؟ بظاہرتو نقصان توضرورہوگاکہ آئی ایم ایف کہےگاپیسےکہاں سےپورےکریں گے۔ شوکت ترین کا کہنا تو یہ بھی تھا کہ یہ جو آئی ایم ایف کو 750 ارب کی کمٹمنٹ دی ہے جس پر چاروں صوبوں نے سائن کیا ہے، آپ نے اب کہنا ہےہم نے جو کمٹمنٹ دی تھی وہ سیلاب سے پہلے دی تھی، اب ہم یہ کمٹمنٹ پوری نہیں کرپائیں گے۔
شوکت ترین کی مبینہ آڈیو کال لیک، تیمور جھگڑا اور محسن لغاری کو کیا مشورہ دیا گیا؟
ویڈیو لنک: https://t.co/8y6GuZARQH
(1/1)#ShaukatTareen #MohsinKhanLeghari #TaimoorJhagra #IMF #Taar pic.twitter.com/l5EqDpMabZ
— Taar.TV (@taar_tv) August 29, 2022
سابق وزیرخزانہ شوکت ترین یہاں تک مشورہ دے رہے ہیں کہ بس یہی کہا جائے کہ کمٹمنٹ سیلاب سے پہلے کی تھی اور اب صوبے میں تباہی آگئی ہےاور بہت خرچا ہورہا ہے۔ بس اسی بات کو مدعا بنانا ہے۔ سابق وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ چاہتے ہیں کہ وفاقی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے۔یہ ہمیں اندر کرارہے ہیں ہم پر دہشتگردی کے الزامات لگا رہے ہیں،یہ بالکل اسکاٹ فری جارہے ہیں یہ نہیں ہونے دینا ہے ۔ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ تیمور خان جھگڑا بھی ایک گھنٹےمیں اسی نوعیت کا خط لکھ کر بھیج رہے ہیں اور آپ بھی ذراکہیں مجھےبھیج دیں، ہم یہ کرکے اس کو وفاقی حکومت کو بھیج دیں گے ،پھر ہم اس کو آئی ایم ایف کےنماندوں کو ریلیز بھی کردیں گے۔ شوکت ترین کے مطابق وفاقی حکومت منی بجٹ لے کرآجائیں گی ، یہ پی ٹی آئی کو مس ٹریٹ کررہےہیں اورریاست کےنام پربلیک میل کررہےہیں ان کی مددکرتےجائیں،یہ تو نہیں ہوسکتا ناں ، یہ طےکیا ہے ،یہ آئی ایم ایف کوریلیزکرناہےیانہیں یہ ہم چیئرمین سےپوچھ لیں گے یہ صرف وفاقی حکومت کوبھیجناچاہیےیاآئی ایم ایف کوبھی۔
شوکت ترین کی مبینہ آڈیو کال لیک، تیمور جھگڑا اور محسن لغاری کو کیا مشورہ دیا گیا؟
ویڈیو لنک: https://t.co/8y6GuZARQH
(1/2)#ShaukatTareen #MohsinKhanLeghari #TaimoorJhagra #IMF #Taar pic.twitter.com/UnHEDndSEx
— Taar.TV (@taar_tv) August 29, 2022
محسن لغاری نےکہا کہ سوشل میڈیاسےزیادہ پاورفل ٹول ہی کوئی نہیں۔ ہاں توہمیں ریلیزکرنے کی ضرورت ہی نہیں وہ سوشل میڈیا خودہی کردے گا،تیمورکہہ رہاتھااورمیں اس کےنمبرٹوکوبہترجانتاہوں وہ ویسےہی لیک کردے گا،ہم ایساسین کریں گےکہ یہ نہ نظرآئےکہ ہم ریاست کونقصان پہنچارہےہیں،آپ دے نہیں سکیں گے تو آپ کی جو کمٹمنٹ ہے اس کا مطلب زیرو ہے ۔
Discussion about this post