بین الاقوامی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کو قرض کے اجرا کی منظوری دے دی۔ جس کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بذریعہ ٹوئٹ کیا ہے۔ ان کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ نے توسیع فنڈ سہولت کی منظوری دے دی۔ پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی 7 ویں اور 8 ویں قسط ملے گی۔ مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے مشکل فیصلے لیے جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ ان مشکل فیصلوں سے پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی ہے۔
Alhamdolillah the IMF Board has approved the revival of our EFF program. We should now be getting the 7th & 8th tranche of $1.17 billion. I want to thank the Prime Minister @CMShehbaz for taking so many tough decisions and saving Pakistan from default. I congratulate the nation.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) August 29, 2022
Discussion about this post