بھارتی شخص سنیام جیسوال کا ایک چھوٹا مذاق اس وقت بھارت میں ان کی وابلے جان بنا ہوا ہے۔ بھارتی شخص کے خلاف نفرت انگیز تبصرے ہورہے وہی سنیام جیسوال اپنی ہی کم عقلی پر رونا رو رہے ہیں۔ اتوار کو میگا میچ یعنی پاکستان اور انڈیا کے ٹاکرے کے دوران سنیام نے منصوبہ بنایا تھا کہ وہ پاکستانی جرسی پہن کر انڈیا کو سپورٹ کریں گے اور پاکستانی یہ جان ہی نہیں پائیں گے کہ ان کی اصل شہریت ہے کیا بلکہ وہ تو یہ تاؤ کھائیں گے ان کا پاکستانی بھلا کیوں انڈیا کو سپورٹ کررہا ہے۔
سنیام نے پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی جرسی پہن کر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر جیسے ہی دھرا دھڑ شیئر کی۔ تو بھارتی شہر بریلی میں موجود دوست احباب تلملا اٹھے، انتہا پسند جماعتیں بھی ایکشن میں آگئی، سنیام پر غداری کا ٹھپہ لگایا گیا، پرچہ کٹانے کی صدائیں بھی بلند ہونے لگی، اپنے کھودے گئے گڑھے میں سنیام ایسے گرے کہ اب صفایا دیتے پھر رہے ہیں۔
Indian cricket fan gets threats for wearing Pakistani cricket jersey.
Sanyam Jaiswal says, After I failed to get Indian Jersey outside UAE stadium, I picked up Pakistani Jersey, I thought I would tease Pakistani fans by shouting 'Hindustan Zindabad' while wearing their Jersey. https://t.co/Wbv3x8hb1a— Mohammed Zubair (@zoo_bear) August 31, 2022
سنیام کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کے لیے اتنا پرجوش تھا کہ اپنے ہی ملک کی جرسی لینا بھول گیا، اسٹال کا رخ کیا تو مایوسی کے علاوہ کچھ نہ ملا۔
نہ چاہتے ہوئے پاکستان کی جرسی پہننے پڑی، سوچا کیوں نا پاکستانیوں کو جلایا جائے، پاکستان زندہ باد کے بجائے ہندوستان کا نعرہ لگایا جائے لیکن اپنے ہی ملک کے لوگوں نے انہیں نفرت کا نشانہ بناڈالا۔ سنیام نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ ایسی بے ضرر چیز میرے لیے مصیبت کا باعث بنے گی۔
انہوں نے کہا، "میں بہت مایوس محسوس کر رہا ہوں۔ میں نے یہ تصاویر چند دوستوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ اسے کس نے عوامی طور پر شیئر کیا ہے۔ میں بے حد تناؤ میں ہوں جب کہ میرے والد، بیوی اور بچے گھر میں بے چین ہیں۔”میں ان لوگوں سے بہت مایوس ہوں جو میری رضامندی کے بغیر اور کہانی کے میرے پہلو کو جانے بغیر میری تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔”
سوشل میڈیا پر انکی ایک ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں وہ پاکستانی جرسی پہن کر بھارت کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں لیکن پھر بھی بھارتی انتہاپسندوں کی کم عقلی اور نفرت ہے جو کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔
#Video | Sanyam Jaiswal from Bareilly reached late for India-Pak Asia Cup T20 match in #Dubai on Sunday. At the packed stadium, he looked for an Indian team #jersey but they were all sold out. There was a Pakistan jersey on sale, and he bought it.
Read: https://t.co/5BXDV8ZuY4 pic.twitter.com/B9oQoLQ04M
— TOI Bareilly (@TOIBareilly) August 31, 2022
Discussion about this post