باحجاب ریحانہ شاہ جہاں جن کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے۔ دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ سے کامرس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کا خواب دیکھ رہی تھیں لیکن قسمت میں کچھ اور ہی لکھا تھا. ریحانہ شاہ جہاں کو آدھے نمبر کی وجہ سے سیٹ نہ ملی تو وہ خاصی مایوسی ہوگئیں لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ 25 سالہ ریحانہ نے پوسٹ گریجویشن کے دو کورسز کے لیے آن لائن داخلہ لیا۔ سوشل ورک میں ماسٹرز کے لیے درخواست دینے کے علاوہ، ریحانہ نے ڈپلومہ ان گائیڈنس اینڈ کاؤنسلنگ کورس میں بھی داخلہ لیا۔
پی جی میں داخلہ لینے کے بعد ریحانہ نے مینجمنٹ میں داخلہ لیا۔ وہ صرف یہیں تھمی نہیں بلکہ انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایم بی اے پروگرام میں داخلہ لیا۔ ریحانہ کا پڑھائی کی طرف جوش ایسا تھا کہ انہوں نے ایک ہی دن میں سب سے زیادہ آن لائن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ریحانہ کو کل 81 سرٹیفکیٹ ملے ہیں۔ ریحانہ اپنی بہن نہلا سے متاثر ہیں۔ جو دہلی سے آپریشنل ریسرچ میں ماسٹر ڈگری مکمل کرنے کے بعد اب لندن میں کام کر رہی ہیں۔ ریحانہ کہتی ہیں کہ نہلا ہمیشہ سے پڑھائی میں بہت تیز رہی ہیں۔ انہیں دیکھ کرانہوں نے خود ہی ایک اوسط طالب علم کا ٹیگ ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ریحانہ نے حال ہی میں دبئی میں مینجمنٹ پروفیشنل کے طور پر اپنی شاندار نوکری چھوڑ دی ہے۔ اس کی وجہ والد کا خیال رکھنا تھا۔ ریحانہ کے والد کی ٹرانسپلانٹ سرجری ہوئی ہے۔ ریحانہ کے شوہر آئی ٹی انجینئر ہیں ۔
Discussion about this post