اسلام آباد میں ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے اب فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں بھریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے جان بوجھ کر پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے معیشت کو برباد کردیا۔ ڈالر کمانے کے لیے چینی کی برآمد کی اجازت کے ساتھ ساتھ اس پر سبسڈی بھی دی گئی۔ وزیراعظم نے 10 ہزار میگا واٹ کا شمسی توانائی کے منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ہرممکن اقدام اٹھارہی ہے۔ عمران خان کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس دماغ نہیں، عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک دیوالیہ ہوجائےاور سری لنکا جیسی صورتحال ہو۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق نواز شریف، خواجہ آصف، مریم نواز اور دیگر کے خلاف آرٹیکل 6 تک کے مقدمات بنائے گئے، نیب اور ایف آئی اے کو استعمال کیا گیا۔عمران خان خود ہدایت دیتے کہ کیا کرنا ہے۔ عمران خان جیسے جھوٹے، مکار اور ملک دشمن شخص آج تک دنیا میں پیدا ہی نہیں ہوا، وہ کس منہ سے لوگوں کو چور ڈاکو کہتے ہیں ، عمران خان کو ایک ادارے نے پالا پوسا اور نخرے اٹھائے لیکن عمران نے اداروں کو تقسیم کرنے کی بات کی، فوج کے خلاف بولنے والوں کے خلاف ایکشن کیا تو ان کی کمر میں درد شروع ہوگیا۔
Discussion about this post