اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں افراتفری چاہتے ہیں۔ وہ مسلسل ملکی معیشت اور دفاع کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ بھارت کے دو ہدف رہے ہیں، ایک معیشت تو دوسرا پاکستانی دفاع۔ عمران خان مسلسل کئی ماہ سے دونوں پر حملہ آور ہورہے ہیں۔ عمران خان کو ہوس اقتدار چین سے بیٹھنے نہیں دے رہا۔ سابق اپوزیشن جماعتوں نے آئینی طریقے سے عمران خان کو اقتدار سے محروم کیا اور یہی بات انہیں برداشت نہیں ہورہی۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اتوار کو عمران خان فوج کی قیادت پر حملہ آور ہوئے۔ تقرریوں کے معاملے کو جلسے جلسوس میں موضوع بنانا ملک کے ساتھ دشمنی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کا بیان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی قربانیوں کی توہین ہے۔ اس جنگ میں جرنیلوں سے لے کر سپاہی سب نے جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
Discussion about this post