لز ٹرس کنزرویٹو کی چوتھی اور برطانیہ کی تیسری خاتون وزیراعظم ہوں گی۔ ان سے قبل یہ اعزاز تھریسامے اور مارگریٹ تھیچر کے پاس رہا ہے۔ برطانیہ کی نئی وزیراعظم کا انتخاب 2 لاکھ ٹوری اراکین کے تحت ہوا۔ لز ٹرس نے 81 ہزار 326 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ ملے۔ یاد رہے کہ وزارت عظمیٰ کے لیے 11 امیدوار مقابلے پر تھےجس کے بعد آخری لمحات میں صرف لزٹرس اور رشی سونک ہی رہ گئے۔ لز ٹرس 12 سال قبل رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں۔ وہ کیمرون، تھریسا مے اور بورس جانسن کی کابینہ میں رہیں۔
منتخب ہونے کے بعد لزٹرس کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی بحران کے خاتمہ ہوگا۔ اسکینڈلز سامنے آنے پر بورس جانسن 7 جولائی کو وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوئے۔ جس کے بعد اب لز ٹرس برطانیہ کی وزیراعظم بنی ہیں۔ بورس جانسن کے باضابطے مستعفی ہونے کے بعد لز ٹُرس ملکہ برطانیہ سے ملاقات کریں گی جو انھیں حکومت بنانے کی باقاعدہ دعوت دیں گی۔
Discussion about this post