ایشیا کپ میں سری لنکا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے کم و بیش آؤٹ کردیا ہے۔ اب بھارت صرف اسی صورت میں فائنل کھیل سکتا ہے اگر پاکستان دونوں میچز میں ناکام ہو۔ ایسی صورتحال میں بھارت کو افغانستان کے خلاف میچ بھاری مارج سے جیتنا ہوگا اور کوشش کرنی ہوگی کہ اس کی رن اوسط افغانستان اور پاکستان سے بہتر ہو۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹورنامنٹ سے پہلے ایک عام تاثر یہ تھا کہ فائنل میں پاکستان اور بھارت مد مقابل ہوں گے تو بظاہر ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا۔ دوسری جانب سری لنکا کے ہاتھوں شکست پر بھارتی تماشائی غصے سے بھرے ہوئے ہیں۔ کپتان روہیت شرما کی قیادت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق روہیت شرما ٹیم لیڈر کے طور پر پرفارمنس نہیں دے رہے۔ بالخصوص جب کسی کھلاڑی سے کیچ یا چوکہ چھٹ جاتا ہے تو ان کا رویہ قابل گرفت ہوتاہے۔
بھارتی پرستاراس بات پر بھی جلال میں ہیں کہ وکٹ کیپر روشبھ پانت نے وکٹوں کے پیچھے مایوس کیا ہےاور اسی بنا پر ہر کوئی سابق کپتان اور وکٹ کیپر دھونی کو سب یاد کررہے ہیں۔ ایسے میں صارفین ماضی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک میچ کی صورتحال ٹوئٹ کررہے ہیں۔ جس میں بنگلہ دیشی بلے بازوں کو ایک گیند پر 2 رنز کی ضرورت تھی اور گیند جیسے ہی وکٹوں کے پیچھے گئی۔
Missing you Dhoni 🥺💙
Koi pucche toh bata dena Ek tha jo stumps ke pichhe se match palat deta tha! 😌😌#INDvSL #RishabhPant #Dhoni #MSDhoni #IndianCricketTeam #AsiaCupT20 pic.twitter.com/5LeXe4mpoj
— Vivek Shah (@VivekCenation30) September 7, 2022
دھونی نے کسی چیتے کی طرح گیند کو دبوچ کر ہرن کی دوڑ لگاتے ہوئے رن آؤٹ کراکے بھارت کو جیتوایا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کم و بیش یہی صورتحال تھی لیکن روشبھ پانت اپنی جگہ پر کھڑے رہے اور وہیں سے تھرو کیا۔ نتیجہ نشانہ نہ لگنے پر اضافی رنز ملااور سری لنکا میچ جیت گیا۔
Discussion about this post