وزیراعظم شہباز شریف نے نئی روایت قائم کردی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق اب جو بھی غیر ملکی تحائف ملا کریں گے وہ وزیراعظم ہاؤس میں مستقل طور پر رکھے جائیں گے۔ جس کے نتیجے میں بیرونی ممالک سے ملنے والے تحائف اب عوام دیکھ سکیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت یہ ہے کہ تحائف عوام کو دکھانےکا اہتمام کیا جائے تاکہ دوست ممالک کی پاکستان سے محبت سے عوام آگاہ ہوں۔ بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف وزیراعظم نے سرکاری خزانے میں جمع کرا دئیے۔ توشہ خانے میں جمع کرائے گئے تحائف کی مالیت 27 کروڑ روپے ہے۔
Discussion about this post