تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ملکہ برطانیہ کی وفات معاشی نقصان کا سبب ؟

by ویب ڈیسک
ستمبر 9, 2022
ملکہ برطانیہ کی وفات معاشی نقصان کا سبب ؟
Share on FacebookShare on Twitter

ملکہ برطانیہ تو اس دنیا میں نہیں رہیں لیکن ان کی وفات سے جڑے چند دلچسپ امور قابل غور ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ اہم تو یہ  ملکہ برطانیہ دوئم  کی آخری رسومات کےموقع پر اربوں ڈالرز کامعاشی خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ وہ کچھ یوں کہ تدفین کے دنوں میں  لندن تقریباً 3 دنوں تک  بند رہے گا   جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں اور عالمی مالی معاملات تعطل کا شکار رہیں گے۔  برطانوی قانون کے تحت حکمران بادشاہ یا ملکہ  کی آخری رسومات کی ادائیگی مکمل طور پر ریاست کرتی ہے۔  شہزادی ڈیانا کی  آخری رسومات، جسے دنیا بھر میں 2.5 بلین سے زیادہ لوگوں نے دیکھا، اس کی براہ راست لاگت تقریباً 10 ملین  ڈالر تھی۔  یہ صرف ایک آخری رسومات کے اخراجات ہیں۔

بشکریہ سوشل میڈیا

آخری رسومات اور نئے بادشاہ کی تاج پوشی پر برطانیہ میں قومی تعطیلات ہوں گی، ان چھٹیوں کے باعث 3 بلین ڈالر کا اقتصادی اورمعاشی نقصان ہوگا۔ ایک اندازے کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات پر 8 بلین ڈالر استعمال کیے جائیں گے۔ دوسری جانب  بینک آف انگلینڈ کے پاس 3.6 بلین سے زیادہ انفرادی بینک نوٹ گردش میں ہیں جن میں سے ہر ایک پر ملکہ کی تصویر ہے۔ ہر نوٹ کی تیاری میں لگ بھگ 5 سینٹ لاگت آتی ہے ۔ اب کرنسی کے پورے اسٹاک کو ایک بار پھر پرنٹ کرانا ہوگا اور یہ کم و بیش  200 ملین ڈالر کے قریب ہوں گے۔ صرف برطانیہ ہی اکلوتا ملک نہیں جسے کرنسی کو دوبارہ پرنٹ کرانے کی ضرورت پڑے گی بلکہ 35 اور ایسے ممالک ہیں جن کی کرنسی پر ملکہ کی تصویر ہے ۔ اب انہیں پھر سے نئے بادشاہ کی تصویر والے نوٹ پرنٹ کرانے ہوں گے۔۔اس اعتبار سے مختلف ممالک میں ان کی لاگت تقریبا ایک بلین ڈالر آئے گی۔

بشکریہ سوشل میڈیا

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کو دنیا کی 40 فی صد آبادی دیکھے گی۔  عام طورپر شاہی خاندانی کے اہم رکن کی وفات  کی اطلاع عوام کو تین دن بعد دی جاتی ہے اور اس دوران محل کا عملہ آخری رسومات، تدفین اور دوسرے انتظامات کے معاملات کے لیے خفیہ کوڈ استعمال کرتا ہے ۔ جیسے 65 برس پہلے کنگ جارج کی موت پر ” ہائیڈ پارک کارنر” اور اس بار ” لندن برج از ڈاؤن” رکھا گیا جو اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے یہ دراصل ملکہ برطانیہ کی موت پر خفیہ کوڈ ہے ۔ عام طور پر بادشاہ یا ملکہ کے انتقال کی خبر ان کے پرائیوٹ سیکرٹری برطانوی وزیراعظم کو دیتے ہیں جو دفترخارجہ تک اسے پہنچانے کی ہدایت کرتے ہیں۔  جس کے بعد دولت مشترکہ کے 52 ارکان کو یہ اطلاع دی جاتی ہے۔

بشکریہ سوشل میڈیا

برطانوی سرکاری نشریاتی ادارہ بی بی سی ایک الرٹ سسٹم سے خصوصی معلومات کا حصول کرتا ہے،  یہ الرٹ سسٹم وہی ہے جو سرد جنگ کے دوران میزائلوں سے باخبر رہنے کے لیے تخلیق کیا گیا تھا ۔  سینئر ترین ٹی وی میزبان آن اسکرین اعلان سے پہلے سیاہ ٹائی زیب تن کرتا ہے۔ اس موقع پر برطانوی ترانہ نشر کیا جاتا ہے ۔ جس کے بعد نشریاتی ادارہ یہ ناخوشگوار اعلان کرتا ہے ۔ ملکہ کی زندگی میں ہی ان کی آخری رسومات میں پیش کی جانے والی دھنیں ریکارڈ کرلی گئی تھیں۔ اس سلسلے میں موسیقاروں سے پہلے ہی معاہدے کرلیے گئے۔  یاد رہے کہ تدفین تک  بی بی سی کے تمام کامیڈی شوز 12 دن کے دوران نشر نہیں کیے جائیں گے

بشکریہ سوشل میڈیا
Tags: شاہی خاندانلیڈی ڈیاناملکہ الزبتھملکہ برطانیہ
Previous Post

افغان تماشائیوں کے خلاف ایکشن

Next Post

اورنج لائن بس سروس کا افتتاح

Next Post
اورنج لائن بس سروس کا افتتاح

اورنج لائن بس سروس کا افتتاح

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -