حکومت پاکستان کے زیراہتمام کہ ” ڈیجیٹل فلڈ ڈیش بورڈ ” عام لوگوں کو عالمی، وفاقی اور صوبائی سطح پر سیلاب زدگان کو ملنے والی مالی امداد اور امدادی سامان کے بارے میں براہ راست معلومات فراہم کرے گا۔ اس عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے عوام اور ذرائع ابلاغ کو ہر لمحے باخبر رکھا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ہی اس ” ’ڈیجیٹل فلڈ ڈیش بورڈ‘ کا باقاعدہ آغاز آج سے کیا جارہا ہے۔ جس کی نگرانی خود شہباز شریف کریں گے۔ سیلاب زدگان کے لیے ملنے والی مالی امداد کا آڈٹ اے جی پی آر اور شفافیت کے لیے دنیا کی معروف آڈٹ فرم سے کرایا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انہوں نے عالمی برادری سے وعدہ کیا ہے متاثرین سیلاب کو امداد بروقت اور ان کی ضرورت کے مطابق ہی ادا کی جائے گی۔
Discussion about this post